شائی ہوپ 13 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچریاں بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان شائی ہوپ نے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اور تاریخ ساز سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان شائی ہوپ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی ہے، نیپیئر میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں انہوں نے 109 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر نہ صرف اپنی ٹیم کو مستحکم بنیاد فراہم کی بلکہ عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔
اس سنچری کے ساتھ شائی ہوپ تمام 11 ٹیسٹ پلیئنگ نیشنز اور مجموعی طور پر 13 مختلف انٹرنیشنل ٹیموں کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔ وہ اس سے قبل نیدرلینڈز اور نیپال کے خلاف بھی سنچریاں بنا چکے ہیں، جس نے انہیں اس منفرد اعزاز تک پہنچا دیا۔
اس کارنامے سے انہوں نے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 12 ٹیموں کے خلاف سنچریاں اسکور کی تھیں۔
یہ شائی ہوپ کے کیریئر کی 19ویں ون ڈے سنچری تھی، جس کے ساتھ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹر برائن لارا کے 19 سنچریوں کے ریکارڈ کی برابری کر لی۔ اس فہرست میں کرس گیل 25 سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
میچ کے نتیجے کے مطابق ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے، جسے میزبان نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز شائی ہوپ کے خلاف
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔