دلہا کیساتھ رقص اور شادی کی رسومات لیکن رخصتی کے وقت دلہن بھاگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آنے والے ایک ناقابل یقین واقعے نے نہ صرف باراتیوں کو بلکہ پورے علاقے کو حیرانگی میں مبتلا کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں سنیل کمار گوتھم نامی نوجوان باراتیوں کو لے کر اپنی دلہن لینے سسرال پہنچا تھا۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے رومانوی نغمات پر دلہا دلہن نے اسٹیج پر رقص بھی کیا اور پھر دونوں نے شادی کی علاقائی رسومات بھی ادا کیں۔
شادی کی رسومات، گانے بجانے اور رقص و تفریح میں رات بیت گئی۔ علی الصبح جب رخصتی کی تیاریاں کرنے لگے تو دلہن کو غائب پایا۔
دلہن کے اہل خانہ نے گھر کا ایک ایک کونا ڈھونڈ مارا، محلے میں تلاش کیا گیا علاقے میں منادی کی گئی لیکن دلہن کا کچھ نہیں پتا چلا۔
یہاں تک کہ صبح کا سورج اپنی جوبن پر پہنچ گیا اور ہر چیز روشنی میں نمایاں ہوگئی لیکن دلہن کا کچھ پتا نہ چلا۔
چار و ناچار دلہا اپنے باراتیوں کو لے کر ناکام و نامراد واپس اپنے گھر آگیا جہاں دلہن کے منتظر رشتے دار اس واقعے سے بے خبر تھے۔
دلہا کے گھر والوں نے الزام عائد کیا کہ لڑکی کسی اور سے پیار کرتی تھی اور اسی کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔
دلہن کے اہل خانہ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے پولیس میں شکایت بھی درج کرادی لیکن تاحال کوئی سراغ نہ لگایا جا سکا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئندہ 10 سال میں دنیا میں کوئی کینسر سے نہیں مرے گا لیکن پاکستان میں لوگ مررہے ہوں گے، وزیر صحت
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے خسرہ و روبیلا ویکسین مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی اداروں کے تعاون سے حکومت کو آسانیاں ملتی ہیں، عالمی اداروں کے تعاون پر مشکور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے بڑی آبادی والے ممالک میں شامل ہیں، بیماریوں سے بچوں کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہوتی ہیں، ویکسین سے ہم ان کی زندگیاں بچا سکتے ہیں۔
خسرہ اور روبیلا کی بیماری لاحق ہونے سے بچے اندھے اور دماغی مفلوج ہوسکتےہیں، والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں، دنیا میں کینسر سے بچنے کی ویکیسن دریافت ہوگئی ہے۔
آئندہ 10 سال میں کوئی شخص دنیا میں کوئی بھی کینسر سے نہیں مرے گا، پاکستان میں ویکسین ہونے کے باوجود بھی لوگ کینسر سے مررہے ہوں گے، پاکستان میں کینسر کی ویکسین پر حلال اور حرام یا یہودی سازش کے سوال اٹھ رہے ہوں گے۔
دنیا بھر میں 55 بیماریوں کی ویکسین لگائی جاتی ہے، پاکستان میں صرف 13 ویکسین لگائی جاتی ہیں مزید ویکیسن میں وقت لگے گا، خسرہ روبیلا کی ویکسین کی عالمی سطح پر تحقیق ہے یہ محفوظ ویکسین ہے۔
خسرہ ویکسن ہر گلی محلے میں مفت دستیاب ہے، اہل محلہ بھی ویکسین ٹیموں سے تعاون کریں، کسی کو بیماری سے بچانا نیکی ہے، اگر کوئی ایسی بیماری میں دنیا سے چلا گیا جس کا علاج ممکن ہے تو یہ فرض میں غفلت ہے۔
سرکاری وسائل ہونے کے باوجود ہم اسپتالوں میں مریضوں کا علاج نہیں کرپاتے، اسپتالوں میں رش بڑھ رہا یے، ڈاکٹر کی باری آنے میں گھنٹوں لگتے ہیں، ہم نے لوگوں کو ترغیب دینی ہے کہ بیماریوں سے محفوظ رہنے کے طریقے اپنائیں، لوگ صحت مند طرز زندگی اپنائیں تاکہ بیماریوں سے دور رہیں۔