گوگل نے جدید امیج جنریشن ٹول ’نینو بنانا پرو‘ متعارف کرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
امریکا(ویب ڈیسک)گوگل نے اپنا جدید اور اپ گریڈڈ امیج ایڈیٹنگ و جنریشن ٹول نینو بنانا پرو متعارف کروادیا ہے، جس میں سابقہ ورژن کے مقابلے میں کئی نئی اور جدید خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔
یہ لانچ چند روز قبل جاری کیے گئے Gemini 3 Pro AI ماڈل کے بعد سامنے آیا ہے۔
گوگل لیبز اور جیمنائی کے وی پی جاش ووڈورڈ نے گفتگو میں بتایا کہ نینو بنانا پرو میں اب انفارگرافکس اور سلائیڈ ڈیکس بنانے کے علاوہ ایک ہی وقت میں 14 تصاویر یا 5 مختلف کرداروں کو یکساں انداز میں تخلیق کرنے کی سہولت بھی شامل ہے۔
ابتدا میں یہ ٹول صرف گوگل کے صارفین کے لیے دستیاب تھا، جو کوڈ اسنیپٹس اور لنکڈ اِن ریزیومے کو بصری مواد میں تبدیل کرتے تھے۔
اگست میں جاری ہونے والا Nano Banana عالمی سطح پر مقبول ہوگیا تھا، صارفین نے اپنی تصاویر کو ہائپر ریئلسٹک 3D فگرز میں تبدیل کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کیا۔
نینو بنانا کے بعد نیا جنون: میٹو (Meitu) کے ’AI اسنو فوٹو ایفیکٹ‘ نے دھوم مچادی
ووڈورڈ کے مطابق اس ٹول کی وجہ سے صرف چار دن میں 13 ملین نئے صارفین جیمنائی ایپ سے منسلک ہوئے۔
مزید برآں، Google AI Pro اور Ultra سبسکرائبرز اسے سرچ کے AI Mode میں استعمال کر سکتے ہیں۔
گوگل نے اس میں AI جنریٹڈ تصاویر کی شناخت کرنے کی صلاحیت بھی شامل کر دی ہے۔
یہ نیا ٹول دراصل اوپن اے آئی کے مقابلے میں گوگل کی نئی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
اس وقت جیمنائی ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 650 ملین سے زائد ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سی ڈی اے نے شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن شکایات کے ازالے کا نیا نظام متعارف کرا دیا
سی ڈی اے نے شہریوں کی سہولت کیلئے آن لائن شکایات کے ازالے کا نیا نظام متعارف کرا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )نے شہریوں کی سہولت اور بروقت خدمت کو مدِنظر رکھتے ہوئے آن لائن شکایات کے ازالے کا نیا نظام متعارف کرا دیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے علی رندھاوا کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کی شکایات کے فوری اور موثر حل کے لیے جدید ڈیجیٹل میکانزم کا آغاز کیا گیا ہے۔
اس نظام کے تحت شہری اپنی کسی بھی شہری مسئلے، سہولت یا انتظامی نوعیت کی شکایات براہِ راست سی ڈی اے دی کیپٹل یا چیئرمین سی ڈی اے کو ٹیگ کرکے درج کرا سکیں گے۔ترجمان سی ڈی اے کے مطابق، موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی اور متعلقہ ٹیمیں مسائل کے حل کو شہریوں کی دہلیز تک یقینی بنائیں گی۔ آن لائن سسٹم کا مقصد شکایات کے ازالے کے عمل کو شفاف، تیز رفتار اور مکمل طور پر قابلِ نگرانی بنانا ہے۔سی ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کی سہولت، بروقت خدمت اور مسائل کا فوری حل حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے، اور اس نئے نظام کے آغاز سے شہریوں اور اداروں کے درمیان براہِ راست رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ڈی اے نے جناح ٹائون ہائوسنگ اسکیم زون فائیو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ،تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر سی ڈی اے نے جناح ٹائون ہائوسنگ اسکیم زون فائیو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ،تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو طلب کرلیا سنٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیزکے زیر اہتمام ایران کے جوہری عدمِ پھیلا وکے نظام کے تحت حقوق اور فرائض کے عنوان سے... ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر خارجیوں کا حملہ، 7 بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا اسلام آباد میں نیا کنونشن سینٹر اور سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم