ملک گروپ اورلکی پیٹرولیم کے مابین ای وی چارجنگ ایکوئپمنٹس لگانے کا معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر) ملک گروپ آف کمپنیز کے سی ای اواورچیئرمین ملک خدا بخش نے کہا ہے کہ 2030 تک ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی شرح 30 فیصد سے بڑھنے کا امکان ہے،پاکستان میںماحولیاتی آلودگی سے پاک ٹرانسپورٹ عوام کی ضرورت ہے، ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی الیکٹریکل وہیکل کا رحجان بڑھ رہا ہے اورعنقریب شہر میں بڑے پیمانے پر الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز قائم ہوجائیں گے۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز لکی پیٹرولیم پرائیویٹ لمٹیڈ(ایل پی پی ایل) اورملک گروپ آف کمپنیز کے مابین لکی پیٹرولیم کے10فیصد پمپمس میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ ایکوئپمنٹس لگانے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کے دوران کہی ۔ معاہدے پر ملک خدا بخش اورایل پی پی ایل کے سی ای اونسیم اقصرعباسی نے دستخط کئے۔ملک خدا بخش نے کہا کہ پاکستان میں الیکٹریکل وہیکل کا رحجان بڑھ رہا ہے اور ہم نے شہریوں کی سہولیات کیلئے چینی سرمایہ کار کمپنی اے ڈی ایم گروپ کے تعاون سے سندھ میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ ایکوئپمنٹس لگانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اورلکی پیٹرولیم کے پمپس پر الیکٹرک وہیکل چارجنگ ایکوئپمنٹس لگائے جائیں گے ۔ نسیم اقصر عباسی نے کہا کہ ہماری سفر توانائی کے شعبے میں بہترین کارکردگی کی تلاش سے جڑا ہے، ایل پی پی ایل میں ہم اپنے خوردہ اور کارپوریٹ گاہکوں کے لیے اعلیٰ معیار اور بہترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارا مشن پاکستان کی توانائی کی صلاحیت کو ذمہ داری اور پائیداری کے ساتھ کھولنا ہے تاکہ معاشی خوشحالی میں حصہ ڈالیں اور آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل کی ضمانت دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ حقیقی کامیابی تعلقات پر مبنی ہوتی ہے،ہم اپنے ملازمین، کاروباری شراکت داروں اور گاہکوں کو اپنے خاندان کا حصہ سمجھتے ہیں، جو کہ اعتماد، ایمانداری اور باہمی عزت پر مبنی ہے، ہماری ترقی، منافعیت اور بہترین خدمت پر توجہ کے ساتھ ساتھ، ہم اخلاقی اور پائیدار کاروباری طریقوں پر بھی قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک گروپ کے چیئرمین ملک خدا بخش کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے اس سے صارفین کو فوائد حاصل ہونگے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الیکٹرک وہیکل چارجنگ ملک خدا بخش نے کہا کہ ملک گروپ
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے 24 جولائی کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ْ
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت نے گزشتہ روز بھی ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟