Daily Mumtaz:
2025-11-21@13:10:38 GMT

تیجس حادثہ، ہندوستان ایروناٹکس کے شیئرز میں 2.62 فیصد کمی

اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT

تیجس حادثہ، ہندوستان ایروناٹکس کے شیئرز میں 2.62 فیصد کمی

دبئی(ویبڈیسک) ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارہ گرنے کے بعد طیارہ بنانے والی کمپنی کے شیئرز گر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی ایئر شو میں بھارتی فضائی کو ایک اور سبکی کا سامنا پڑا، بھارتی تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے بعد تیجس طیارہ بنانے والی کمپنی کے شیئرز گر گئے، ہندوستان ایروناٹکس کے شیئرز میں 2.

62 فیصد کمی آئی۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارہ کرتب دکھاتے ہوئے تیزی سے زمین کی جانب آیا، رن وے کے قریب طیارہ زمین سے ٹکرایا، پھر شعلے بلند ہوئے۔ دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارہ گرنے کے بعد دبئی ایئر شو عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2015 میں بھارتی فضائیہ میں شمولیت کے بعد یہ تیجس کا دوسرا حادثہ ہے، میں تیجس طیارہ راجستھان میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا۔

خیال رہے کہ تکنیکی خرابی کے باوجود طیارے کو ایئر شو میں شامل کیا گیا، آئل لیک کی وجہ سے تیجس طیارہ پہلے ہی سوشل میڈیا پر تماشہ بنا ہوا تھا۔

ترجمان بھارتی فضائیہ نے بھارتی فضائیہ نے حادثے میں پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی، حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایئر شو میں میں بھارتی تیجس طیارہ کے شیئرز کے بعد

پڑھیں:

دبئی ائیر شو: پاکستانی جے ایف 17 کے گرد عوام کا رش، بھارتی تیجس سناٹے میں

دبئی (نیٹ نیوز) دبئی ائیر شو میں پاکستان نے بھارت کو عوامی مقبولیت میں چاروں شانے چت کردیا۔ پاکستان کے طیارہ جے ایف 17 بھی دبئی ائیر شو میں عالمی ایوی ایشن ماہرین اور عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے جس کو ائیرشو میں نئی مقبولیت مل رہی ہے۔ پاکستان نے چند میزائل بھی جہاز کے چاروں طرف نصب کیے ہیں جو ائیر شو کے شرکاء میں مرکز نگاہ بنے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی جہاز تبحیس 500 میٹر دور ’’سناٹے‘‘ میں تن و تنہا کھڑا نظر آتا ہے۔ بھارتی جہاز عوامی دلچسپی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ائیر شو کے شرکاء بھارتی جہاز کے اطراف شاذ و نادر ہی نظر آتے ہیں۔ سبز ہلالی پرچم سے سجے پاکستانی طیاروں کے اطراف مختلف ممالک کے دفاعی ماہرین بھی موجود نظر آئے جبکہ دبئی پولیس کے اہلکاروں نے بھی پاکستانی جہاز اور پائلٹس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ پاکستانی پائلٹ نے کہا پوری دنیا کو معرکہ بنیان مرصوص میں اصل و حقیقی ائیر شو (مہارت) کرکے دکھا دیا ہے، اب مزید فضائی کرتب دکھانے کی کیا ضرورت ہے؟۔

متعلقہ مضامین

  • دبئی ایئر شو میں تباہ ہونے والے طیارے کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
  • بھارتی لڑاکا طیارے کی زمین بوسی کے لمحات، پائلٹ کس کام میں ناکام رہا
  • دبئی ایئرشو میں جنگی طیارہ تباہ، بھارتی فضائیہ کو عالمی سطح پر ایک بار پھر سبکی کا سامنا
  • دبئی ائیر شو میں طیارہ تباہ، بھارتی غرور اور دفاعی تیاری خاک میں مل گئی
  • طیارہ حادثے کے بعد دبئی ایئر شو عارضی طور پر معطل
  • دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
  • دبئی ایئر شو میں بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، مودی سرکار ایک بار پر عالمی سطح پر رسوا
  • دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ
  • دبئی ائیر شو: پاکستانی جے ایف 17 کے گرد عوام کا رش، بھارتی تیجس سناٹے میں