اسلام آباد:

دبئی ائیر شو میں بھارتی جنگی طیارے تیجس کی تباہی سے بھارت کا گھمنڈ خاک میں مل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  دبئی ایئر شو میں تیجس کے گر کر تباہ ہونے سے بھارت کے خود ساختہ ’’آتم نربھرتا‘‘ کے دعوے عالمی سطح پر زمین بوس ہوگئے۔

کئی دہائیوں سے بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے دعوے، سیاسی نمائش اور میڈیا کے ذریعے بنائے گئے تاثر چند سیکنڈ میں طیارے کے ساتھ ساتھ زمین پر آگرے۔

83 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کو جس تبدیلی کا ذریعہ قرار دیا جاتا تھا، وہ آخرکار رن وے پر بکھرے ہوئے ملبے کی صورت میں نظر آیا، یہ حادثہ صرف ایک طیارے کا نہیں بلکہ بھارتی مسلح افواج اور اُن کے نظام میں موجود گہرے زوال اور پستی کو پوری دنیا کے سامنے لے آیا۔

جس چیز کو بھارت ’’مقامی صلاحیت‘‘ کا ثبوت بنا کر پیش کرتا رہا، اس نے درحقیقت ادارہ جاتی کمزوریوں کو ظاہر کر دیا۔

امریکی کانگریس کی رپورٹ پہلے ہی ہندوستانی دفاعی خریداری میں کرپشن، عدم شفافیت اور سیاسی مداخلت کی نشاندہی کر چکی تھی اور اب یہ حادثہ ان خدشات کی عملی تصویر بن کر سامنے آیا۔

پرواز سے قبل گردش کرنے والی تصویروں میں لیکیج اور ساختی کمزوری واضح تھے، اس کے باوجود حکام نے تشہیری فائدے کے لیے طیارہ اڑانے کا فیصلہ کیا، نظر آنے والے تکنیکی نقائص کے باوجود طیارہ اڑانا اس ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے جو بیوروکریٹک تکبر اور اس نظام سے تشکیل پاتی ہے جہاں تاثر، حقیقت سے زیادہ اہم سمجھا جاتا ہے۔

دبئی ایئر شو میں بھارت اپنی فوجی ’’نشاۃ ثانیہ‘‘ دکھانا چاہتا تھا لیکن جو کچھ سامنے آیا وہ اس کے فیصلہ سازی، انجینئرگ چین اور کمانڈ ڈھانچے میں سرایت کر چکی خرابیوں کا اظہار تھا۔ تیجس کا یہ حادثہ ایک واضح یاد دہانی ہے کہ کوئی بھی بیانیہ سازی، میڈیا ہائپ یا تشہیری مہم اُس نظام کی حقیقت نہیں چھپا سکتی جو اندر سے بوسیدہ ہو چکا ہو۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارتی جنگی طیارہ تیجس کیوں تباہ ہوا؟ ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد:

دبئی ایئر شو میں کریش بھارتی جنگی طیارے تیجس کی ممکنہ تکنیکی نقائص کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ایوی ایشن کے ماہرین نے کہا ہے کہ ہائی جی منووَر میں اسٹرکچرل فیلیئر، مسلسل جی لوڈ کے دوران وِنگ اسپار میں دراڑ یا لیمینیٹ کا اُکھڑ جانا، ٹیل پلین یا ایلیویٹر کی ساختی ناکامی، ڈھیلے ہِنجز یا گھِسے بیئرنگ کی وجہ سے کنٹرول سرفیس کا ہلنا،کنٹرول سسٹم کی ناکامی، لینکج ٹوٹنے سے ایلیرون، ایلیویٹر یا روڈر کا جام ہوجانا، پرانے طیاروں میں کنٹرول کیبل کا ٹوٹ جانا، ہائیڈرولک فیلئر جس سے کنٹرول کا جواب غیر متوازن یا مکمل غائب ہو جائے تیجس کی ممکنہ خرابیاں ہیں۔

ماہرین کے مطابق انجن یا پاور پلانٹ کی خرابی، ورٹیکل چڑھائی کے دوران اچانک انجن جام ہونا، جس سے اسٹال اور اسپن ہو جائے، منفی جی پر فیول پِک اپ صحیح نہ ہونے سے فیول کی کمی، پروپیلر گورنر میں خرابی آجائے جس سے آر پی ایم حد سے زیادہ بڑھ جائے، ٹرِم یا اسٹیبلٹی سسٹم میں خرابی ہو، رَن اوے ٹرِم جو منووَر کے دوران ناک کو اوپر یا نیچے دھکیل دے، جدید ائیروبٹک جیٹس میں آٹو اسٹیبلٹی سسٹم کی خرابی، فلائٹ کنٹرول سرفیس کا ٹوٹ کر الگ ہوجانا، بولٹ فیل ہونے سے ایلیرون یا ایلیویٹر کا الگ ہو جانا، زیادہ ہوا کے دباؤ میں روڈر کا ہِنج لائن سے نکل جانا تیجس کی ممکنہ خرابیاں ہیں۔

ماہرین نے رائے دی ہے کہ انسٹرومنٹیشن فیلئر جس سے طیارہ کی حالت کا غلط اندازہ ہو، سخت منووَر کے دوران ایٹیٹیوڈ انڈیکیٹر یا ہورائزن جائرو کا خراب ہونا، ایئر اسپیڈ انڈیکیٹر کی بندش سے ڈائیو میں اوور اسپیڈ ہو جانا، فیول یا آئل سسٹم کی خرابی، زیادہ زاویے پر اُڑتے وقت آئل پریشر کم ہونا اور انجن بند ہونا، ویپر لاک یا فیول پمپ فیل ہونے سے انجن کا اچانک بند ہونا، الیکٹریکل سسٹم کی ناکامی، ڈبل بس فیلئر جس سے الیکٹرانک اگنیشن یا فیڈیک بند ہو جائے، ایونکس فیل ہوجانا جو فلائی بائی وائر اسٹیبلٹی کو کنٹرول کرتی ہے، پروپیلر یا روٹر سسٹم کی خرابی ہو، پروپ بلیڈ کے روٹ میں دراڑ ہو جس سے عدم توازن آجائے یا بلیڈ ٹوٹ کر نکل جائے تو طیارہ تباہ ہوجاتا ہے۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ کانسٹنٹ اسپیڈ پروپ کا بے قابو ہو جانا جس سے تھرسٹ کنٹرول ختم ہو جائے، ہائی اسپیڈ ایروڈائنامک فیلئر، ہائی اسپیڈ پل آؤٹ میں شاک سے کنٹرول سرفیس کا اسٹال ہو جانا، کینوپی کا الگ ہو جانا، جس سے اچانک ڈریگ اور عدم استحکام پیدا ہو جائے، یہ بھی طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • بھارتی طیارے میں فنی خرابی کی اطلاعات تھیں، دفاعی ماہرین
  • بھارتی فضائیہ کے منع کرنے کے باوجود تیجس طیارہ دبئی ایئر شو میں لایا گیا
  • بھارتی جنگی طیارہ تیجس کیوں تباہ ہوا؟ ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں
  • دبئی ایئر شو میں تباہ ہونے والے طیارے کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
  • دبئی ایئرشو میں جنگی طیارہ تباہ، بھارتی فضائیہ کو عالمی سطح پر ایک بار پھر سبکی کا سامنا
  • بھارتی جنگی طیارہ تیجس کیوں تباہ ہوا؟ ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں
  • تیجس حادثہ، ہندوستان ایروناٹکس کے شیئرز میں 2.62 فیصد کمی
  • دبئی ایئر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
  • دنیادبئی ائیر شو میں بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ