کھیل میں سیاست بھارت کو مہنگی پڑگئی، کرکٹ کے عالمی ایونٹ کی میزبانی سے محروم
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
کھیلوں میں سیاست کرنے اور نفرت کے بیج پھیلانے والے بھارت کو بین الاقوامی سطح پر ایک اور سبکی اٹھانی پڑی۔
تفصیلاے کے مطابق بھارت اگلے برس ہونے والے اوور 40 عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی سے محروم ہو گیا۔
40 برس سے زائد العمر کرکٹرز کا میگا ایونٹ اب گیانا میں منعقد ہوگا جس میں دنیا کی معروف ٹیمیں شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ رواں سال اوور40 عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کررہا ہے۔
افتتاحی میچ ہفتہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم پر میزبان پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان ویٹرنز ٹیم کی قیادت سابق ممتاز آل راؤنڈر عبدالرزاق کریں گے۔
سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی سمیت کئی معروف کرکٹرز 18 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد ٹیم کے مینٹور ہیں۔
یکم دسمبر تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، ہانگ کانگ، زمبابوے،کینیڈا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا اور ریسٹ اف دی ورلڈ ٹیمیں شرکت کریں گی۔
ایونٹ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی کردی گئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹرائی نیشن سیریز، کرکٹ شائقین کو اعلیٰ درجے کا کھیل دیکھنے کو ملیگا، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹرائی نیشن سیریز سے کرکٹ کے شائقین کو اعلیٰ درجے کا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف نےٹرائی نیشن سیریزمیں شریک ٹیموں کےاعزاز میں ظہرانہ دیا،پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑی ظہرانے میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعظم نےکہا تینوں ٹیموں نےسیریز میں شرکت کرکےجس جذبےاورلگن مظاہرہ کیا،وہ قابلِ ستائش ہے،تمام کھلاڑی اپنے اپنے ملک کی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں،کھلاڑی اسپورٹس مین اسپرٹ کی ایسی مثال قاائم کریں جو نوجوان نسل کیلئےمشعل راہ ہو۔
وزیراعظم نےمزیدکہا چیئرمین پی سی بی کی سربراہی میں بورڈ تمام میچزبہترین انتظامات کےساتھ کروا رہا ہے،پاکستان میں مسلسل بین الاقوامی کرکٹ ملک کے مثبت تشخص اورامن واستحکام کا ثبوت ہے، ٹرائی نیشن سیریز سے کرکٹ کے شائقین کو اعلیٰ درجے کا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔