روہڑی جنکشن کی ایک ارب روپے کی لاگت سے اپ گریڈیشن
اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر(نمائندہ جسارت )روہڑی ریلوے اسٹیشن کی ایک ارب روپے کی لاگت سے اپ گریڈیشن مسافروں کو جدید سہولیات، سیکیورٹی میں بہتری اور ریلوے نیٹ ورک کی کارکردگی میں اضافہ متوقع ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سکھر جمشید عالم نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی جانب سے ملک بھر میں ریلوے نظام کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات ماضی کے طویل مسائل کے حل کی بنیاد ثابت ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے انفراسٹرکچر، سیکیورٹی، ٹریک مینٹیننس، اسٹیشن اپ گریڈیشن اور مسافروں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سکھر ڈویڑن بھرپور انداز میں سراہتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے نے بتایا کہ روہڑی ریلوے اسٹیشن کی جدید طرز پر اپ گریڈیشن کے لیے ایک ارب روپے کے ٹینڈر جاری ہو چکے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اپ گریڈیشن
پڑھیں:
سکھر ،جماعت اسلامی یوتھ کا اجتماع عام کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی یوتھ ضلع سکھر کی جانب سے کاروانِ دعوت بسلسلہ اجتماعِ عام کا باضابطہ آغاز گھمرو مقام سے ہوا، جو کالھوڑی سے ہوتا ہوا باگڑجی سابا گوٹھ کے مختلف علاقوں سے گزر کر دوبارہ باگڑجی کے مرکزی بازار پہنچا۔ مرکزی بازار میں امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ نے کاروان کے شرکا اور باگڑجی کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے اجتماعِ عام میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نظام بدل دو تحریک میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور اس جدوجہد کا حصہ بنیں۔