data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) ہیومن رائٹس یونیٹی فاؤنڈیشن کے وفد کی ڈی آئی جی سکھر سے ملاقات۔شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تجاویز پر غور، ہیومن رائٹس یونیٹی فاؤنڈیشن آف پاکستان کے چیئرمین ایڈووکیٹ الٰہی بخش میتلو کی قیادت میں تنظیم کے وفد نے ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ سے ملاقات کی، جس میں شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور اس کے مزید استحکام سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں تنظیم کے رہنما جان محمد بھٹو، وحید بھٹو، سکھر سٹی کے صدر وکی میمن سمیت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ وفد کی جانب سے ڈی آئی جی سکھر کو سندھ کی ثقافتی پہچان اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا، جس پر ڈی آئی جی نے تنظیم کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہیومن رائٹس یونیٹی فاؤنڈیشن کے رہنماؤں نے شہر میں بڑھتے جرائم کی روک تھام کے لیے سیف سٹی سکھر کے قیام سے متعلق اپنی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے اہم مقامات پر جدید کیمروں کی تنصیب سے نہ صرف جرائم کی مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے گی بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بروقت کارروائی میں بھی مدد ملے گی، جس کے نتیجے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ نے وفد کی تجاویز کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈی ا ئی جی سکھر وفد کی

پڑھیں:

سکھر ،جماعت اسلامی یوتھ کا اجتماع عام کا آغاز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی یوتھ ضلع سکھر کی جانب سے کاروانِ دعوت بسلسلہ اجتماعِ عام کا باضابطہ آغاز گھمرو مقام سے ہوا، جو کالھوڑی سے ہوتا ہوا باگڑجی سابا گوٹھ کے مختلف علاقوں سے گزر کر دوبارہ باگڑجی کے مرکزی بازار پہنچا۔ مرکزی بازار میں امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ نے کاروان کے شرکا اور باگڑجی کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے اجتماعِ عام میں بھرپور شرکت کی دعوت دی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نظام بدل دو تحریک میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں اور اس جدوجہد کا حصہ بنیں۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات: گورو دواروں میں سہولت فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، شہباز شریف
  • شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات
  • سکھر ،جماعت اسلامی یوتھ کا اجتماع عام کا آغاز
  • ماسکو :ایس سی او اجلاس ، اسحٰق ڈار کی روسی صدر سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا میں مقیم سکھ تنظیم کے صدرجسدیپ سنگھ کی ملاقات
  • وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے مصر کے سفیر کی ملاقات، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال
  • آسٹریلیا نے افغان طالبان حکومت پر نئی پابندیوں کی تجاویز پیش کر دیں
  • گلگت، قومی ایکشن پلان برائے انسانی حقوق کی نظرِثانی سے متعلق صوبائی مشاورتی اجلاس