data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دنیا کے مختلف خطوں میں صحت کے نظام اس وقت ایک ایسے بحران سے گزر رہے ہیں جس کی جانب ماہرین برسوں سے توجہ دلا رہے تھے۔

نئی سائنسی رپورٹ کے مطابق گردوں کے دائمی امراض کی شرح ایک ایسے مقام تک پہنچ گئی ہے جہاں وہ دنیا بھر میں اموات کا سبب بننے والی بڑی بیماریوں میں مسلسل اوپر جا رہے ہیں۔ اس مشترکہ تحقیق کو امریکا اور برطانیہ کی معروف یونیورسٹیوں اور ہیلتھ میٹرکس کے اداروں نے مل کر تیار کیا ہے، جس میں تین دہائیوں کے اعدادوشمار کا نہایت باریک تجزیہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 1990 کی دہائی میں دنیا بھر میں تقریباً 38 کروڑ افراد گردوں کے امراض کا شکار تھے، مگر آبادی میں اضافے، طرزِ زندگی میں تبدیلیوں اور طبی سہولیات تک عدم رسائی جیسے عوامل کے باعث یہ تعداد 2023 تک بڑھ کر تقریباً اناسی کروڑ تک جا پہنچی ہے۔ یعنی گزشتہ 30 برس میں گردوں کے مسائل دوگنے سے بھی زیادہ ہوچکے ہیں اور یہ اضافہ نہ صرف انتہائی تشویشناک ہے بلکہ مستقبل کے لیے ایک بڑے بحران کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق دنیا کی بالغ آبادی کا لگ بھگ 14 فیصد حصہ کسی نہ کسی درجے کے گردوں کے دائمی مرض میں مبتلا ہے۔ سب سے زیادہ تشویشناک پہلو یہ ہے کہ ان میں سے بڑی تعداد کو اپنی بیماری کا علم ہی نہیں ہوتا، کیونکہ گردوں کے بیشتر مسائل ابتدائی مراحل میں کوئی نمایاں علامات ظاہر نہیں کرتے۔

تحقیق کاروں نے بتایا کہ جب تک مریض کو اپنے اندر کچھ غیر معمولی محسوس ہوتا ہے، تب تک بیماری اکثر اس سطح پر پہنچ چکی ہوتی ہے جہاں علاج پیچیدہ تر ہو جاتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ صرف سال 2023 میں گردوں کے امراض کے باعث دنیا بھر میں تقریباً 15 لاکھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تحقیق نے اس بات پر زور دیا ہے کہ گردوں کی کارکردگی کمزور ہونے سے دل کے مریض بننے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں، کیونکہ جسم میں زہریلا مواد جمع ہونا شریانوں اور اعصاب پر براہِ راست اثر ڈالتا ہے۔ اسی لیے ماہرین اس مرض کو ایک خاموش قاتل قرار دیتے ہیں جو آہستہ آہستہ جسم کے مختلف حصوں کو متاثر کرتا ہے۔

رپورٹ میں عام علامات کی تفصیل بھی دی گئی ہے جنہیں نظرانداز کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ مثلاً مسلسل تھکاوٹ، نیند میں خلل، جلد پر خارش اور دانوں کا ظاہر ہونا، ہاتھوں، چہرے یا پیروں میں سوجن، مسلز میں کھچاؤ، سانس لینے میں دشواری، سر چکرانا، بھوک میں کمی اور وزن کا تیزی سے گھٹ جانا وہ علامات ہیں جو گردوں کے خراب ہونے کا عندیہ دیتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر سے 133 ممالک کے طبی ڈیٹا اور 2230 تحقیقی مقالہ جات کا تجزیہ کیا گیا، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ گردوں کے امراض اب ان مسائل میں شامل ہیں جن کے علاج اور احتیاط دونوں پر بھرپور توجہ کی ضرورت ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے سرطان، دل کے امراض اور ذہنی صحت کے مسائل پر توجہ دی جاتی ہے ویسے ہی گردوں کی صحت کو بھی عالمی ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا، ورنہ آنے والے برسوں میں اس بیماری کا بوجھ صحت کے نظام کو شدید متاثر کر سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دنیا بھر میں گردوں کے کے امراض

پڑھیں:

امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہیں۔

منگل کے روز برینٹ خام تیل 95.04 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 91.99 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ دونوں بینچ مارکس گزشتہ سیشن میں 5 فیصد سے زائد اضافے کے بعد مستحکم رہے۔

سرمایہ کاروں کی توجہ خاص طور پر آبنائے ہرمز کی ممکنہ بحالی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر مرکوز ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور جلد کسی معاہدے کی امید ہے تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق بات چیت میں تعطل بھی سامنے آیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں موجود اتار چڑھاؤ کا دارومدار امریکا-ایران مذاکرات اور خطے کی صورتحال پر ہے۔ دوسری جانب لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جزوی جنگ بندی کو کشیدگی کم کرنے کی محدود کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ خلیجی علاقے میں کشیدگی کے باعث تیل اور ایل این جی کی عالمی ترسیل متاثر ہوئی جس سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جو زہر ہم ہوا میں بو رہے ہیں
  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • ایران-امریکا مجوزہ معاہدہ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے