چین کے شہری مصنوعی ذہانت (AI) پر امریکا اور مغربی ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔

منگل کو جاری ہونے والے ایڈل مین پول کے مطابق، چین میں 87 فیصد افراد نے کہا کہ وہ AI پر اعتماد رکھتے ہیں، جب کہ امریکا میں یہ شرح صرف 32 فیصد رہی۔

سروے کے مطابق چین میں 87 فیصد، برازیل میں 67 فیصد، امریکا میں 32 فیصد، برطانیہ میں 36 فیصد اور جرمنی میں 39 فیصد لوگ مصنوعی ذہانت پر اعتماد کرتے ہیں۔

چین میں AI سے سماجی مسائل کے حل کی زیادہ توقع

7 میں سے 10 سے زیادہ چینی شہریوں کا خیال تھا کہ AI موسمیاتی تبدیلی، ذہنی امراض، غربت اور معاشرتی تقسیم جیسے مسائل کو حل کرنے میں کردار ادا کرے گی۔

مزید پڑھیں: مصنوعی ذہانت کے تاریک پہلو کیا ہیں، دنیا میں کتنے افراد استعمال کر رہے ہیں؟

اس کے برعکس صرف ایک تہائی امریکیوں نے کہا کہ AI غربت اور معاشرتی تقسیم کم کرسکتی ہے۔ نصف امریکیوں کا خیال تھا کہ AI موسمیاتی مسائل میں مثبت کردار ادا کرسکتی ہے۔

AI کو اپنانے کا رجحان بھی چین میں زیادہ

چین میں 54 فیصد افراد نے کہا کہ وہ AI کے زیادہ استعمال کے حامی ہیں۔ امریکا میں یہ تعداد صرف 17 فیصد ہے۔

نوجوانوں میں اعتماد زیادہ، مگر مغرب میں پھر بھی کم

چین کے 18 سے 34 سال کے 88 فیصد نوجوان AI پر اعتماد کرتے ہیں۔ امریکا میں اسی عمر کے صرف 40 فیصد نوجوان اس ٹیکنالوجی پر بھروسہ کرتے ہیں۔

ایڈل مین کے سینئر نائب صدر گری گراسمن کے مطابق، یہ فرق کاروبار اور پالیسی سازوں کے لیے دوہرا چیلنج ہے۔

یہ بھی پڑھیے گوگل نے اپنے صارفین کے لیے جیمینی3 پرو پیش کردیا، اس کی حیران کن خصوصیات کیا ہیں؟

انہوں نے کہا ’زیادہ اعتماد والے ممالک میں ذمہ دارانہ ٹیکنالوجی اور واضح فائدے کے ذریعے عوام کا اعتماد برقرار رکھنا ضروری ہے، جبکہ کم اعتماد والے ممالک میں اداروں پر اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔‘

ٹیکنالوجی کی عالمی دوڑ میں امریکا اور چین آمنے سامنے

سروے ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور چین جدید ترین AI ٹیکنالوجی کے حصول کی دوڑ میں مصروف ہیں۔
اگرچہ امریکا کو اب بھی دنیا کے طاقتور ترین AI ماڈلز بنانے میں برتری حاصل سمجھی جاتی ہے، لیکن چین کی کمپنیاں جیسے علی بابا اور ڈیپ سیک حالیہ مہینوں میں کم لاگت والے اوپن لینگویج ماڈلز کے ذریعے تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے مصنوعی ذہانت سے جذباتی تعلقات طلاقوں کی نئی وجہ بنتے جا رہے ہیں، انتباہ

گزشتہ ماہ ایئربنب کے سی ای او برائن چیسکی نے یہ کہہ کر دھوم مچا دی کہ ان کی کمپنی کو علی بابا کا ‘Qwen’، اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی پر ترجیح حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا ہے۔ تیز بھی ہے اور سستا بھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرٹیفیشل انٹیلی ٹیکنالوجی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رٹیفیشل انٹیلی ٹیکنالوجی مصنوعی ذہانت امریکا میں نے کہا کہ کرتے ہیں چین میں

پڑھیں:

ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا

ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا۔اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان جو سول جوہری معاہدہ طے کیا جا رہا ہے، اس میں کسی بھی قسم کی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، بالکل ویسا ہی جیسے ایران، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کے پاس موجود سول جوہری پروگرام ہیں۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ اس معاہدے کی منظوری دی جائے گی لیکن اس کی ایک بنیادی شرط یہ ہوگی کہ سعودی عرب باعزت، کامیاب اور نہایت قابل احترام معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہو۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو پرامن مقاصد کے لیے قائم کیے جانے والے ایسے سول جوہری مراکز پر کوئی اعتراض نہیں، بشرطیکہ ان میں یورینیم کی افزودگی نہ کی جائے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونا مشرق وسطی میں امن کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔

ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی اور ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کو اسرائیل کی جانب سے شدید نقصان پہنچانیکے بعد اب امن کے دائرے کو مزید وسیع کرنیکا ایک نیا موقع پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدیکا کوئی ذکر نہیں کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع اگلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • مزہ کرکرا: اے آئی سے بنے جعلی جانوروں نے اصلی ویڈیوز بھی مشکوک بنادیں
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ