لاہور:

چشتیاں میں 19 سالہ مہناز بی بی کو مبینہ طور پر تشدد کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او بہاول نگر سے واقعے کی مکمل اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

سسرال کی جانب سے واقعے کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش، گردن پر پھندے اور جسم پر تشدد کے نشانات سامنے آگئے۔

والد کی مدعیت میں تھانہ صدر چشتیاں میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں شوہر، سسر اور دیور سمیت مرکزی ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور جان لیوا حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، ہر مجرم کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ عورت کے کردار پر شک کو جواز بنا کر تشدد اور قتل کرنے والوں کے لیے پنجاب میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے حساس مقدمات میں شفاف، میرٹ پر مبنی اور بغیر کسی دباؤ کے تفتیش یقینی بنائی جائے گی۔ متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی جائے گی، انہیں ہرگز اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ خواتین کی جان و مال کا تحفظ ریاست اور اداروں کی اولین ذمہ داری ہے، اس ذمہ داری سے کوئی غفلت برداشت نہیں ہوگی۔ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا عزم ہے، ہر بیٹی کے لیے انصاف اور تحفظ یقینی بنائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جماعت اسلامی خواتین سندھ کی ذمے داران کا قافلہ روانہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کرچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ذمے داران کا پہلا قافلہ لاہور اجتماعِ عام میں شرکت کے لیے زیر قیادت ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب،
ناظمہ کراچی جاوداں فہیم اور امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اہلیہ ڈاکٹر شمائلہ نعیم کے ساتھ روانہ ہوگیا۔ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے کارکنان کو حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہاکہ “سفر کا مقصد صرف شرکت نہیں ہے بلکہ جذبہ و بیداری کے ساتھ نئے عزم نئے حوصلے کے ساتھ قومی شعور کو جگانا ہے ،بدل دو نظام کے پیغام کو پورے جوش و جذبے سے عام کرنا ہے۔ اس موقع پر ناظمہ کراچی جاوداں فہیم نے کہا کہ نئے عزم اورنئے امنگ کے ساتھ اس امید اور دعا کے ساتھ نکل رہے ہیں کہ اللہ پاکستان کو امن، انصاف اور روشن مستقبل عطا کرے۔ڈاکٹر شمائلہ نعیم نے روانگی سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اجتماعِ عام صرف ایک پروگرام نہیں، یہ فکری و اخلاقی جہتوں کو تبدیل کرنے کا سنگِ میل ہے۔ قافلے میں شامل کارکنان اور ذمے داران بھرپور جذبے، عزمِ عمل اور ‘‘بدل دو نظام’’ کے پیغام کے ساتھ لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔ صوبہ بھر کی نگراںخواتین ذمے داران نے روانگی کے موقع پر دعا کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اجتماع ملک میں بیداری، اصلاحِ معاشرہ اور مثبت تبدیلی کی نئی راہیں کھولے گا۔

 

 

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے تشویشناک اعداد و شمار؛ فیکٹ شیٹ جاری
  • دنیا بھر میں ہر 3 میں سے ایک خاتون تشدد کا شکار ، عالمی ادارہ صحت کا انکشاف
  • سندھ حکومت کا فیصلہ: خواتین کی سہولت کے لیے مزید پنک بسیں چلانے کی تیاری
  • جماعت اسلامی خواتین سندھ کی ذمے داران کا قافلہ روانہ
  • خواتین پر تشدد کا کوئی دفاع نہیں کرسکتا، رانا ثناء
  • سیاسی کارکنان اور خواتین پر تشدد حکومتی فسطائیت ہے،ترجمان جےیوآئی
  • پی ٹی آئی کی بانی سے بہنوں کو ملنے کی اجازت نہ دینے کی مذمت
  • بیوی کی لاش محفوظ رکھنے کے بعد نئی دوستی کیوں؟ شوہر کی ‘بے وفائی’ سوشل میڈیا پر زیر بحث
  • بچے میری ریڈلائن، جنسی استحصال اور تشدد قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز