ادیب بیدل مسرور کے گھر میں 70 لاکھ روپے کی چوری
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ادیب اور گلوکار بیدل مسرور کے گھر میں 70 لاکھ روپے چوری کی واقعہ پیش آیا ہے جبکہ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا۔صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کو واقعے پر بیدل مسرور سے رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ادیب و گلوکار 30 لاکھ روپے چوری کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کرا کے واپس گھر پہنچے تو نامعلوم ملزم گھر میں رکھے ہوئے 40 لاکھ روپے کی رقم بھی چرا کر فرار ہوگیا اور انہوں نے بتایا کہ ایک پلاٹ فروخت کیا تھا جس کا ٹوکن 30 لاکھ روپے اور دوسری ادائیگی 40 لاکھ روپے کی گئی تھی اور مذکورہ رقم حالات کے پیش نظر آئل کے ڈبوں میں رکھ کر دی گئی تھی جسے انہوں نے اپنے کمرے میں رکھ دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ بدھ کی شام 6 بجے کے قریب وہ آرٹس کونسل گئے اور رات ساڑھے 11 بجے کے قریب گھر پہنچا تو میرے کمرے کا سامان بکھرا ہوا تھا اور 30 لاکھ روپے جس آئل کے ڈبے میں رکھے تھے وہ غائب تھا تاہم جمعرات کی شام سچل تھانے میں رقم کی چوری کا مقدمہ درج کرانے کے بعد گھر پہنچے تو کمرے میں 40 لاکھ روپے نقدی جو کہ آئل کے دوسرے ڈبے میں رکھی ہوئی تھی وہ ڈبہ غائب تھا جسے نامعلوم ملزم یا ملزمان کمرے کی کھڑکی کی گرل توڑ لے گیا تھا۔بیدل مسرور نے بتایا کہ رقم میرے کمرے میں رکھی تھی جبکہ گھر میں اہلیہ، بیٹی اور بہو بھی موجود تھے تاہم چوری کی دوسری واردات کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ ملزم کو اس بات کا پتا تھا یا اسے بتا کر بھیجا گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی