دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں: ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مادرِ وطن سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے برسر پیکار ہیں۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان آپریشنز میں دہشتگردوں کے خاتمے پر فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت قابلِ تعریف ہے، دہشتگردی کے خلاف لڑنے والے جوانوں کی قربانیاں قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں سکیورٹی فورسز کے عزم کی فتح ہے،’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت جاری آپریشنز ملک میں دیرپا امن کی بنیاد رکھ رہے ہیں، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے پوری قوم متحد ہے، دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر پارلیمان کا مکمل اعتماد ہے، ملک میں امن و استحکام کیلئے فورسز کی دلیرانہ کارروائیاں قابل فخر ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سردار ایاز صادق نے سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے نے کہا کہ فورسز کی
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان