ریکارڈ بنتے رہتے ہیں ٹیم کو میچ جتوانا اہم ہوتا ہے، بابر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ریکارڈ تو بنتے رہتے ہیں ٹیم کو میچ جتوانا اہم ہوتا ہے۔
راولپنڈی میں پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیریز میں اچھا آغاز ملا لیکن بدقسمتی سے کارکردگی برقرار نہ رکھ سکا۔
انہوں نے کہا کہ اننگز کا آغاز فخر زمان کے ساتھ بہترین کھیلنے کے ارادے سے کیا تھا۔ صورتحال کے مطابق خود کو کھیل میں واپس لانے میں کامیاب ہوا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سنچری ہمیشہ حوصلہ دیتی ہے، اور اس بار بھی اسی جذبے نے انہیں آگے بڑھایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لمبے عرصے کی محنت کے بعد آج کامیابی ملی۔ مشکل وقت میں ذہن میں بے شمار خیالات آتے ہیں لیکن حوصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔ جب کبھی مشکل وقت آئے تو خود پر اعتماد رکھنا چاہیے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ہر روز کے پلان پر محنت کی، جب مستقل مزاجی ہو تو نتیجہ ضرور ملتا ہے۔ قومی بلے باز نے تسلیم کیا کہ ٹف ٹائم میں فٹنس بہتر کرنے پر خصوصی توجہ دی۔
انہوں نے اپنے قریبی کوچز شاہد اسلم، منصور رانا، گھر والوں اور بچپن کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے مشکل مرحلہ میں رہنمائی کی۔
خراب فارم پر ہونے والی تنقید سے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ میں نے تنقید کو اگنور کرکے خود کو بہتر بنانے پر توجہ رکھی۔ سب کھلاڑیوں نے میرا ساتھ دیا، فینز نے مجھے نہیں چھوڑا، ان سب کا بیک کرنا میرے لیے بوسٹر ثابت ہوا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
27ویں ترمیم سے متعلق دو تین اچھی تجاویز پر بات چیت جاری ہے؛ وزیرقانون
ویب ڈیسک : وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم سے متعلق دو تین اچھی تجاویز پر بات چیت جاری ہے۔
بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ آج 27 ویں ترمیم پر ووٹنگ ہوگی، آئینی ترمیم سے متعلق مزید تجاویز زیرغور ہے۔ سینیٹ سے منظور ترمیم میں تبدیلی ہوئی تو اس تبدیلی کی حد تک سینیٹ سے منظوری ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں ابہام سے متعلق بحث کرلیں گے ، اگر کسی پر ابہام ہو تو ان پر بحث کرنا مناسب ہے۔
افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں
انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 239 میں آئین بنانے کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے ، آئینی عدالت آئین کو ری رائٹ کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ سے منظور شدہ ستائیسویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں بھی پیش کر دی گئی، منظوری آج لی جائے گی۔