لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کو حادثہ، 4 تارکین وطن ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کو حادثہ، 4 تارکین وطن ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز
لیبیا کے ساحل کے قریب درجنوں تارکیں وطن کو لے جانے والی 2 کشتیاں اُلٹ گئیں جس میں چار تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کشتی میں 26 بنگلا دیشی تارکین وطن سوار تھے جب کہ دوسری کشتی میں 69 افراد سوار تھے جن میں دو مصری اور درجنوں سوڈانی شہری شامل تھے۔
یہ سانحہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بحیرہ روم میں اسی طرح کے مہلک واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین ہلاکتوں سے رواں ماہ بحیرہ ایجیئن کے یونانی کنارے پر تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثات میں مرنے والوں کی تعداد مجموعی طور پر دس ہو گئی ہے۔
کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ لیسبوس کی کشتی سے سات افراد کو بچا لیا گیا جب کہ مزید 24 افراد جزیرے کے ساحل پر پائے گئے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ جہاز میں سوار زیادہ تر سوڈانی تھے۔
لیسبوس، قریبی جزائر جیسے چیوس، کوس، لیروس اور ساموس کے ساتھ ترکی سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے لیے اہم مقامات میں سے ایک ہے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروقت پر اسلحہ کیوں نہیں ملتا؟ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیے وقت پر اسلحہ کیوں نہیں ملتا؟ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے شکایتوں کے انبار لگا دیے اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں :صیہونی افواج نے تاریخی ابراہیمی مسجد کو کرفیو لگا غیر قانونی آباکاروں کیلیے کھول دیا غزہ میں عالمی فورس کی تعیناتی؛ پاکستان، اہم مسلم ممالک کی امریکی قرارداد کی حمایت روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 430 ڈرونز اور 18 میزائل داغ دیے، ہلاکتیں غزہ میں عالمی فورس کی تعیناتی؛ پاکستان سمیت اہم مسلم ممالک کی امریکی قرارداد کی حمایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تارکین وطن کے ساحل
پڑھیں:
کراچی، تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے کوچ نذر آتش کردی
کراچی:کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے چچا اور بھتیجا زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چچا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ موقع پر موجود مشتعل افراد نے کوچ کو نذر آتش کر دیا۔
ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن شاہد چوہدری کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 40 سالہ منظور کے نام سے ہوئی اور ان کا بھتیجا بشارت زخمی ہوا ہے اور دونوں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ملازم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ متوفی چھٹیوں پر کراچی آیا ہوا تھا اور حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے پیش آیا جبکہ حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے کوچ کو نذر آتش کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا جس نے فوری کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا تاہم کوچ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔
ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا محمد علی نیازی نے بتایا کہ حادثہ مروت کوچ کی ٹکر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے پیش آیا تھا اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔