2025-11-23@08:00:03 GMT
تلاش کی گنتی: 52
«تند تیز سوالات»:
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے تند و تیز سوالات کرنے پر تابش ہاشمی نے وضاحت کردی۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں تابش ہاشمی نے کچھ عرصہ قبل اپنے شو میں میئر کراچی سے کیے گئے تند و تیز سوالات پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے محبت ہے اس لیے جذبات نکل آئے۔ تابش ہاشمی نے کہا کہ کراچی کے حالات 35 سال سے خراب ہیں، مرتضیٰ وہاب ایک سال پہلے آئے ہیں، سارا الزام ان پر بھی نہیں ڈالا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ برائیاں ضرور ہیں لیکن میئر کراچی نے اپنی سیاسی جماعت کی بہترین نمائندگی کی، اتنا کریڈٹ تو ان کو دینا چاہیے۔ تابش ہاشمی نے کہا کہ میں...
دبئی ائیر شو، تیجس طیارے کی تباہی نے بھارتی دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز) ائیر شو میں بھارتی تیجس فائٹر طیارے کی تباہی نے بھارت کے دفاعی سازوسامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے۔ جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔بھارتی ائیرفورس نے طیارہ گرنے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی ائیرفورس کے مطابق بھارتی لڑاکاطیارہ تیجس مقامی وقت کیمطابق 2بج کر10منٹ پر گرا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔ماہرین کے مطابق تیجس فائٹر طیارے کی تباہی کے بعد بھارت کے دفاعی...
اسلام آباد: اطالوی صحافی فرانچیسکا مارینو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی حکام نے حملے کے دوران 35 لاشیں ہٹائیں تھی، یہ دعویٰ بھارت کے سرکاری بیان سے سخت متضاد ہے، جس میں 300 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہونے کی بات کی گئی تھی۔ مارینو کی رپورٹنگ اکثر بھارتی بیانیے کے مطابق رہی ہے اور اس پر آزاد شواہد کی کمی کے باعث شکوک و شبہات پیدا ہوتے رہے ہیں۔ مارینو کی کتاب Balakot: From Pulwama to Payback مکمل طور پر نامعلوم ذرائع پر مبنی ہے اور اس میں عالمی میڈیا اور تحقیقاتی اداروں کی مشاہدات کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ زمینی رپورٹس کے مطابق صرف درخت ٹوٹے، ایک دیہاتی زخمی ہوا اور کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ عالمی اداروں...
نئی دہلی: بھارتی میڈیا کے معروف اینکر ارنَب گوسوامی نے نئی دہلی دھماکے پر اپنی نشریات کے دوران پہلی بار بھارتی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر کھل کر سوالات اٹھا دیے، جس سے بی جے پی حکومت مشکل میں پڑ گئی۔ ریپبلک ٹی وی کے لائیو پروگرام میں ارنب گوسوامی نے کہا کہ "الفلاح یونیورسٹی سے صبح 7:40 پر نکلنے والی گاڑی کس طرح 60 کلومیٹر طے کر کے لال قلعہ پہنچی، کسی نے دیکھی کیوں نہیں؟" اینکر نے سوال اٹھایا کہ جب دہلی میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں تو پھر دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کیسے کسی چیک پوسٹ یا ناکے پر روکی نہیں گئی؟ انہوں نے مزید کہا کہ اگر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ہماری بادشاہت تو نہیں جو چاہیں کردیں، ہم نے قانون کو دیکھ کر ہی فیصلہ کرنا ہے۔ سپریم کورٹ میں اختیارات کے غلط استعمال پر برطرف ایس ایچ او کی اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے، وکیل عمیر بلوچ نے مؤقف اپنایا کہ دیگر پولیس اہلکاروں کی غلطی پربے قصور برطرف کیا گیا، جوان آدمی ہے، ابھی ساری زندگی پڑی ہے۔ جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ایس ایچ او تھانے کا کرتا دھرتا ہوتا...
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں پاکستانی صحافی کا سوال بھی بھارتی ٹیم کے مینجر کو چبھ گیا۔ کپتان سوریا کو جواب دینے سے روک دیا۔ پاکستانی صحافی نے بھارتی کپتان سے پوچھا تھا آپ نے پورے ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا۔ ٹرافی کا فوٹو شوٹ نہیں کرایا‘ سیاسی پریس کانفرنس کی کرکٹ کی تاریخ میں آپ پہلے کپتان ہیں جو کھیل میں سیاست لیکر آئے۔ اس پر سوریا کمار نے جواب دینے کی بجائے اپنے ٹیم مینجر کی طرف دیکھ کر پوچھا کہ بولنا ہے کہ نہیں بولنا۔ ٹیم مینجر نے کہا نہیں بولنا۔ پاکستانی صحافی سے بولے آپ غصہ کر رہے ہو پھر کسی پاکستانی صحافی کا سوال بھی نہیں لیا۔ بھارتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر)4 جولائی کی صبح کراچی کے پسماندہ علاقے لیاری میں ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 27 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔محفوظ پاکستان کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو ملبے سے لاشیں نکالنے میں تین روز لگے جبکہ گنجان علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔یہ عمارت، جو مبینہ طور پر 25 سال سے زیادہ پرانی تھی، واضح طور پر ڈھانچے کی کمزوریوں کا شکار تھی۔ مقامی مکینوں کے مطابق اسے کئی بار غیر محفوظ قرار دیا گیا تھا مگر کوئی عملی اقدام نہ کیا گیا۔ سستی رہائش کی کمی کے باعث کئی خاندان اسی عمارت میں رہائش پذیر رہے۔ کراچی میں تیز رفتار ہجرت، بلند کرائے اور کمزور...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران حکومتی پالیسی پر ایف بی آر سے سخت سوالات پوچھے گئے۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایف بی آر کی وکیل عاصمہ حامد نے مؤقف اختیار کیا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس میں مختلف ٹیکسیشن ریجمز علیحدہ علیحدہ ہیں، سیکشن 113 میں کم سے کم ٹیکس لازم ہے جب کہ سیکشن 8 فائنل ٹیکس ریجم سے متعلق ہے۔ سماعت میں جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ سیکشن 12 سے مراد کون سا سیکشن ہے اور ٹیکس عائد کرنے کا بنیادی طریقہ...
پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے، سابق بھارتی میجر جنرل نے مودی کو آئینہ دکھادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل یش مور نے مودی سرکار کو آئینہ دکھادیا، انہوں نے بھارت کی پالیسیوں اور آپریشن سندور میں بھارتی میڈیا کے منفی کردار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔یش مور نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان آرمی چیف اور پاکستانی فوج کا وقار مزید بڑھ گیا ہے، پاکستانی آرمی چیف کو تو ٹرمپ نے بھی دعوت دی اور پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے۔ انہوں نے مودی سرکار سے سوال کیا کہ بھارت کب تک پڑوسیوں کے ساتھ...
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر اہم سوالات اٹھا دیے۔ سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو قانونی سوالات پر تیاری کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی مختصر سماعت کی، جس میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل تھے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت درخواستیں خارج کرنے کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر اہم سوالات اٹھا دئیے ہیںسپریم کورٹ نے عمران خان کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو قانونی سوالات پر تیاری کرنے کا حکم دیا ہے. چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی مختصر سماعت کی، جس میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل تھے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحیی آفریدی نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے...
لاہور کے معروف تجارتی مرکز حفیظ سینٹر کے بیسمنٹ میں جمعرات کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ گلبرگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں سینکڑوں الیکٹرانکس کی دکانیں اور دفاتر موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بیسمنٹ میں لگی جس کے بعد دھواں پوری عمارت میں پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے اور عمارت خالی کرانے کا عمل فوراً شروع کر دیا گیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم یہ واقعہ ایک بار پھر لاہور کی تجارتی عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے...
فوٹو: پی پی آئی کراچی میں عمارتیں گرنے کے المناک واقعات کا تسلسل تھمتا نہیں دکھائی دے رہا، سال 2017 سے لیکر اب تک شہر میں عمارتیں گرنے کے واقعات میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔کراچی میں غیر قانونی اور خستہ حال عمارتوں کے گرنے کے واقعات مسلسل انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہے ہیں۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ یہ واقعات شہر کی انتظامی کمزوریوں اور ناقص نگرانی کا آئینہ بنتے جا رہے ہیں۔20 جولائی 2017 لیاقت آباد کے علاقے میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے۔ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اپنی جان بچانے کےلیے دو مزید عمارتوں کو مخدوش قرار دے کر...
لا قانونیت، دہشتگردی اور دادا گیری کا ٹریک ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے ناجائز ریاست اسرائیل نے جب ایران پر حملہ کیا تو امریکا کا پہلا ردّعمل یہ تھا کہ یہ حملہ امریکا کی مرضی کے بغیر ہوا ہے، لیکن ساتھ ہی امریکا نے اسرائیل کو تھپکی اور ایران کو دھمکی دی۔ قریباً تمام یورپی ممالک نے اس حملے کے جواز و عدم جواز کے سوال کو نظر انداز کرکے ایران کو تحمل کا درس دیا اور ساتھ ہی اعلان کیاکہ اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے۔ اس صورتحال میں بین الاقوامی قانون کے طالبِ علم کے سامنے کئی سوالات اٹھتے ہیں، ایسے چند اہم سوالات پر یہاں مختصر بحث کی جائے گی۔ پہلا سوال: بین الاقوامی قانون کن حالات...
اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے وکیل سلمان اکرم راجا سے اہم سوالات کیے، جسٹس امین الدین نے سوال اٹھایا کہ باپ پارٹی کو نشستیں مل گئی تھیں تو آپ کہتے ہیں سنی اتحاد کو بھی ملے؟ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔ کنول شوزب کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں عدالت کے سامنے کچھ حقائق رکھوں گا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشنز پر فیصلہ دیا، آٹھ فروری انتخابات میں آئین سے انحراف ہوا۔ جسٹس امین الدین نے کہا کہ ہمارے سامنے ایک فیصلہ ہے...
ریاست اتراکھنڈ کے علاقے کیدارناتھ سے گپت کاشی جانے والا ہیلی کاپٹر جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق آریان ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چھ یاتری اور ایک پائلٹ سوار تھا۔ حادثہ صبح پانچ بج کر 20 منٹ پر پیش آیا اور پرواز کے صرف 10 منٹ بعد ہی ہیلی کاپٹر جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیدارناتھ مندر، دو مئی کو کھلنے کے بعد چھ ہفتوں کے دوران پیش آنے والا یہ پانچواں ہیلی کاپٹر حادثہ ہے، حادثے کے بعد ملبے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے لاشیں ناقابل شناخت ہو...
جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا آج پارٹی کے مرکزی دفتر ڈھاکا میں اجلاس ہوا، جس کی صدارت امیر جماعت ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کی۔ یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی بنگلہ دیش پر عائد پابندی ختم، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کے بعد ایک بیان جاری کیا گیا جس میں حالیہ دنوں میں بیرونِ ملک ہونے والی ایک مشترکہ پریس بریفنگ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ لندن ملاقات پر جماعت کا مؤقف جماعت نے 13 جون کو لندن میں بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان اور عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کے درمیان ہونے والی ملاقات کا حوالہ...
بھارت کے معروف تجزیہ کار سوشانت سنگھ کے آپریشن سندور سے متعلق اہم سوالات کیے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں سے بھارتی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر شدید نقصان ہوا، شوشانت سنگھ نے کرن تھاپر کے انٹرویو میں مودی سرکار کی شفافیت اور بھارتی سی ڈی ایس کے حالیہ بیان پر شدید تنقید کی۔ ییل یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور معروف سیاسی تجزیہ کار سوشانت سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف، انیل چوہان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بھارتی طیاروں کے نقصانات کا اعتراف کیا، انیل چوہان کے مطابق اصل اعداد و شمار کی اہمیت نہیں، جبکہ حقائق چھپانا بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی واضح کوشش ہے۔...
بھارتی سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان کے پاکستان سے شکست کے اعتراف نے مودی سرکار کے سامنے سوالات کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ جنرل انیل چوہان کے اعتراف نے بھارتی دفاعی حکمت عملی کی ناکامی ظاہر کردی۔ آپریشن سندور میں لڑاکا طیاروں کے نقصانات کے اعتراف نے مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھارتی فضائیہ کی ناکامی تسلیم کر لی ، جس کے بعد بھارتی تجزیہ نگاروں نے سی ڈی ایس انیل چوہان پر شدید تنقید کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے نقصان کو چھپانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ بھارتی میڈیا بھی سی ڈی ایس پر برس پڑا۔ آپریشن سندور کی حقیقت سامنے آنے پر بھارت میں ہلچل...
بھارتی چیف آف ڈیفنس کا اعترافی بیان؛ صدر کانگریس آپریشن سندور پرسوالات اٹھا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے انکشافات نے مودی حکومت کی دفاعی حکمت عملی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ بلومبرگ کو انٹرویو میں جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا کہ ’’ہم نے کارروائی میں غلطی کو درست کیا، دو دن بعد دوبارہ طیارے اڑائے اور نشانے لگائے۔‘‘ دوسری جانب، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے مطالبہ کیا ہے کہ ’’دفاعی ناکامیوں کا غیر جانبدارانہ تجزیے کے لیے کارگل ریویو کمیٹی کی طرز پر نئی کمیٹی بنائی جائے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے تاکہ قوم کو سچ بتایا جا سکے،...
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے انکشافات نے مودی حکومت کی دفاعی حکمت عملی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ بلومبرگ کو انٹرویو میں جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا تھا کہ ہم نے کارروائی میں غلطی کو درست کیا، دو دن بعد دوبارہ طیارے اڑائے اور نشانے لگائے۔ دوسری جانب کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دفاعی ناکامیوں کا غیر جانبدارانہ تجزیہ کے لئیے کارگل ریویو کمیٹی کی طرز پر نئی کمیٹی بنائی جائے۔ لکارجن کھڑگے نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے تاکہ قوم کو سچ بتایا جا سکے۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کا کہنا ہےکہ مودی حکومت نے جنگی صورتحال میں...
پہلگام فالس فلیگ کے بعد اب تک بھارتی عوام کے سوالات کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ مودی کی جانب سے ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔ بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ پہلگام سری نگر سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور سری نگر سے پہلگام کے راستے میں 11 سکیورٹی چوکیاں قائم ہیں، سوال یہ ہے کہ حملہ آور اس قدر سیکیورٹی کو عبور کرکے کیسے پہلگام پہنچ گئے؟ شہری نے سوال اٹھایا کہ ہر آنے جانے والے شخص کو مکمل طور پر چیک کیا جاتا ہے، بسوں کو بھی سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے سختی سے چیک کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود حملہ آور اس علاقے میں داخل ہونے میں کیسے...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاک بھارت کشیدگی میں امریکی کردار اور پہلگام واقعے سے متعلق غیر ملکی صحافی کے سوالوں پر آئیں بائیں شائیں کرنے لگے۔(جاری ہے) بھارتی ٹی وی کے مطابق دوران انٹرویو غیر ملکی صحافی نے بھارتی وزیر خارجہ سے سوال کیا کہ کیا پاک بھارت کشیدگی امریکی صدر ٹرمپ نے ختم کرائی غیر ملکی صحافی نے بھارتی وزیر خارجہ سے اگلا سوال کیا کہ آپ نے پہلگام میں 26 افراد کے قاتلوں کو پکڑ لیا ہی کیا ان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہی اس سارے عمل میں امریکا کا کیا کردار تھا بعد ازاں بھارتی جماعت کانگریس نے یہ فوٹیج اپنے سوشل میڈیا...
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو پاک بھارت کشیدگی اور پہلگام واقعے پر غیر ملکی صحافی کے سوالات نے گھما کر رکھ دیا۔ بھارتی وزیر خارجہ کو ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اُس وقت سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا جب ایک غیر ملکی صحافی نے پہلگام واقعے اور پاکستان سے کشیدگی میں امریکا کے کردار پر وضاحت مانگی۔ صحافی کے براہِ راست سوالات نے جے شنکر کو ایسے گھیرے میں لیا کہ وہ واضح جواب دینے کے بجائے گول مول باتیں کرتے نظر آئے۔ انٹرویو میں سب سے پہلے صحافی نے استفسار کیا کہ کیا بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کا خاتمہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کا نتیجہ ہے؟ اس پر جے شنکر کوئی...
آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی افواج کی تاریخی شکست پر بھارتی سیاست میں آیا بھونچال سنبھلنے کا نام نہیں لے رہا، کانگریسی رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خالی بھاشن دینے کے بجائے ان کے 3 سوالوں کے جواب دیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں راہول گاندھی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کی ویڈیو ٹیگ کرتے ہوئے وزیر اعظم سے کھوکھلی تقریریں بند کرنے کا مطالبہ دہرایا، انہوں نے واضح طور پر لکھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کی عزت پر سمجھوتہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو...
بھارتی سوشل میڈیا مودی پر ٹوٹ پڑا،تابڑ توڑ سوالات،پاکستان کے کامیاب حملے،آپریشن بنیان مرصوص نے مودی کی طبیعت صاف کر دی
دہلی ( نیوز ڈیسک )بھارتی صحافی نے سوال اٹھایا کہ بھارت ایک رات میں سیز فائر پر کیسے راضی ہو گیا؟ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص اور ائیر فورس کے پائلٹس نے جو پھکی دی ہے، اس کے بعد طبیعت صاف ہو گئی تھی، اس لیے سیز فائر کہہ کر کروایا۔یہ ویڈیو ایک بھارتی صحافی کی طرف سے جاری کی گئی ہے، جو حالیہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان سیز فائر پر سوالات اٹھا رہا ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لوگ اس سیز فائر کو ایک جشن کی طرح دیکھ رہے ہیں، جبکہ ہندوستان میں لوگ خود سے یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ کیا یہ سیز فائر ضروری تھا؟ صحافی نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں...
کانگریس نے پہلگام واقعے اور جنگ بندی پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے صورتحال پر جامع بحث کیلئے آل پارٹیز اجلاس بھی منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ امریکا نے بھارت اور پاکستان کے درمیان اچانک جنگ بندی کیسے کروا دی؟مسئلہ کشمیر پرتیسرے غیرجانبدار ملک میں مذاکرات ہونے کی بات کیسے ہوئی؟ بھارتی کانگریس نے یہ بھی سوال کیا کہ تیسرا فریق بھارت کو مذاکرات کا حکم کیسے دے سکتا ہے؟ Post Views: 4
اسلام آباد(اوصاف نیوز)بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے تباہ کن جوابی حملوں سے نہ صرف بھارت کے دفاعی نظام کو شدید دھچکا پہنچ چکا ہے بلکہ اب بھارت کے اندر اور دنیا بھر سے سوالات کی گونج سنائی دینے لگی ہے۔ بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ ساتھ بھارتی دفاعی تجزیہ کاروں نے بھی مودی حکومت کی عسکری حکمت عملی، فضائی تحفظ اور قومی سلامتی کی مجموعی صلاحیت پر سخت سوالات اٹھا دیے ہیں۔ اہم ایئر بیسز کا دفاع کیوں ناکام؟ اُدھم پور اور بھٹنڈا جیسے اسٹریٹجک ایئر بیسز پر دن دہاڑے ہونے والی پاکستانی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا ہے۔ معروف اداروں نے سوال اٹھایا ہے کہ اربوں کے دفاعی بجٹ کے باوجود ان...
پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیے جانے کے بعد بھارت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پاکستان پر کاری ضربیں لگائیں، تاہم بھارتی عوام نے ان دعووں کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی فوج اور میڈیا کی جھوٹی رپورٹس پر شدید تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی بڑی تعداد نے "گودی میڈیا" کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اصل میں بھارتی افواج خود پاکستان کی جوابی کارروائی کا نشانہ بنی ہیں۔ عوامی ردعمل سے یہ واضح ہو گیا کہ بھارتی فوج اور میڈیا کا بیانیہ جھوٹا اور گمراہ کن ہے۔ دوسری جانب بھارتی عوام پاکستانی میڈیا کی سچائی اور بروقت رپورٹنگ کے معترف...
بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے تباہ کن جوابی حملوں سے نہ صرف بھارت کے دفاعی نظام کو شدید دھچکا پہنچ چکا ہے بلکہ اب بھارت کے اندر اور دنیا بھر سے سوالات کی گونج سنائی دینے لگی ہے۔ بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ ساتھ بھارتی دفاعی تجزیہ کاروں نے بھی مودی حکومت کی عسکری حکمت عملی، فضائی تحفظ اور قومی سلامتی کی مجموعی صلاحیت پر سخت سوالات اٹھا دیے ہیں۔ اہم ایئر بیسز کا دفاع کیوں ناکام؟ اُدھم پور اور بھٹنڈا جیسے اسٹریٹجک ایئر بیسز پر دن دہاڑے ہونے والی پاکستانی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا ہے۔ معروف اداروں نے سوال اٹھایا ہے کہ اربوں کے دفاعی بجٹ کے باوجود ان اہم...
دہشت گردی کا الزام لگا کر پاکستان کو بدنام کرنا بھارتی پالیسی کا پرانا وطیرہ ہے، بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارامن کی صدر ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملاقات کو پاکستان مخالف پراپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس ملاقات کو بھارتی میڈیا نے پاکستان پر سفارتی دباؤ کی “کامیابی” قرار دیا، عالمی میڈیا کے سوالات پر بھارت کے گودی میڈیا کی خبر کو ہی جعلی قرار دے دیا، بین الاقوامی میڈیا نے ملاقات کی سچائی پر سوالات اٹھائے، تو مودی سرکار نے فوراً اسے”جھوٹی خبر” قرار دیا ۔ سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ یہ رویہ بھارت کی دوغلی سفارت کاری اور جھوٹے بیانیے کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان کے خلاف یہ مہم دراصل...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی دینے کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کو ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے جب کہ دوران سماعت ججز نے بڑے سوالات اٹھائے اور اہم ریمارکس دیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس باقر نجفی بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ وکیل ن لیگ حارث عظمت نے کہا کہ خصوص...
دہشت گردی کا الزام لگا کر پاکستان کو بدنام کرنا بھارتی پالیسی کا پرانا وطیرہ ہے لیکن ہر بار بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب ہو جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھارامن کی صدر ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملاقات کو پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا، اس ملاقات کو بھارتی میڈیا نے پاکستان پر سفارتی دباؤ کی ’’کامیابی‘‘ قرار دیا۔ عالمی میڈیا کے سوالات پر بھارت کے گودی میڈیا کی خبر کو ہی جعلی قرار دے دیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا نے ملاقات کی سچائی پر سوالات اٹھائے تو مودی سرکار نے فوراً اسے ’’جھوٹی خبر‘‘ قرار دیا۔ سیاسی تجزیہ کار کے مطابق یہ رویہ بھارت کی دوغلی سفارت کاری اور جھوٹے بیانیے...
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی سیکیورٹی اداروں کو سخت سوالات کا سامنا ہے جس سے بھارتی من گھڑت بیانیہ زمین بوس ہوگیا۔ پہلگام حملے کے بعد بھارتی سیکیورٹی پر سوالات سے من گھڑت بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا۔ سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے پہلگام حملے کے بعد سیکیورٹی انتظامات پر سخت سوالات کیے ہیں۔ اکھلیش یادو نے سوالات اٹھائے کہ متاثرین کے اہل خانہ کے بیانات دباؤ میں بدلے جا سکتے ہیں، مگر سچائی نہیں۔ بی جے پی بدمعاشوں کو تحفظ دیتی ہے، عوام بے سہارا رہتے ہیں۔ اکھلیش یادو نے سخت سوال کیا کہ بی جے پی کے 250 وی وی آئی پیز کے لیے ہزاروں اہلکار تعینات ہیں لیکن عام شہری غیر محفوظ...
پہلگام، بھارت — حالیہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی عوام، میڈیا اور تجزیہ کاروں کی جانب سے مودی حکومت پر شدید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، مگر بی جے پی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق اس حملے کو ‘فالس فلیگ قرار دیتے ہوئے کئی سیاسی مبصرین نے اسے ایک منصوبہ بند کارروائی کہا ہے، جس کا مقصد بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو بدنام کرنا اور ان کے خلاف نفرت انگیزی کو ہوا دینا ہو سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹنگ میں متعدد سخت سوالات اٹھائے ہیں: جدید اسلحے سے لیس دہشتگرد پہلگام جیسے حساس علاقے تک 200 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے کیسے پہنچے؟ بھارتی انٹیلیجنس ایجنسیاں...
پہلگام فالس فلیگ کہانی، بھارتی میڈیا کے سوالات؟ مودی سرکاری خاموش ؟ کیوں ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)پہلگام فالس فلیگ،بھارتی میڈیا کے مودی سے اہم سوالات ، پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد تاحال مودی سرکار خاموش مگر پروپیگنڈا جاری، پہلگام حملے کے بعد بھارتی عوام کی جانب سے بی جے پی سے کڑے سوالات۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام حملے کے بعد تاحال مودی حکومت خاموش کیوں؟جدید اسلحہ سے لیس دہشتگرد کیسے پہلگام پہنچ گئے؟پہلگام حملہ کرنے والے دہشتگرد کیسے 200کلومیٹر تک ہمارے علاقے تک گئے؟،بھارتی فوج کی اتنی بری انٹیلیجنس ناکامی کیسے ہوئی؟پہلگام میں موجود ہزاروں سیاحوں کیلئے مناسب سکیورٹی کا بندوبست کیوں نہیں کیا گیا؟،پہلگام کے اتنے بڑے...
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے روایتی فالس فلیگ حملے کے بعد ایک جانب دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے تو دوسری طرف کشمیری صحافی اور شہریوں کی جانب سے اہم سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں۔ کشمیری صحافی نے بھارتی سکیورٹی نظام کو ناکام قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پہلگام میں حملہ آور سخت نگرانی کے باوجود کیسے پہنچے؟ 7 سے 12 لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں اور پھر بھی سکیورٹی ناکام کیوں؟ ہوئی؟۔ صحافی نے سوال کیا کہ ایک عام شہری کو 10 بار چیک کیا جاتا ہے، مگر حملہ آور بغیر کسی رکاوٹ کے پہنچ گئے؟۔ سخت ترین سکیورٹی کے باوجود پہلگام میں دہشتگردی کیوں ممکن ہوئی؟ کیا لاکھوں کی تعداد...
مقبوضہ کشمیر میں حملہ: ماہرین نے بھارت کی ناکامی اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر اہم سوالات اٹھادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )مقبوضہ کشمیر میں حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف شیطانی پروپیگنڈے پر مبنی کھیل ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔رپورٹ کے مطبق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا ایک ہی وطیرہ ہے کہ بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام لگاو، سچ چھپاو اور اپنی عوام کو بیوقوف بناو، ہندوستان ٹائمز کے مطابق پہلگام حملہ 3 بجے ہوا، بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے سوشل میڈیا اکانٹ نے 3بجکر 5 منٹ پر پاکستان پر الزام لگا دیا۔ ذرائع کے مطابق اس کے...
سرینگر(نیوز ڈیسک) پہلگام حملے کے بھارتی فالس فلیگ ڈرامے پر کئی سوالات اٹھ گئے، مودی سرکار حملے میں ہلاک افراد کی لاشیں کیوں نہیں دکھا رہی؟ مارے جانے والے نام نہاد دہشتگردوں کی لاشیں کہاں ہیں؟ مودی کا گودی میڈیا ایک خاتون کی فوٹو شاپ تصویر نشر کر رہا ہے، فوٹو شاپ تصویرمیں ایک مرد لیٹا ہوانظر آرہا ہے، خون کہاں ہے؟ جس وقت حملہ ہوا۔ ’’را‘‘ سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاکستان کیخلاف پراپیگنڈا شروع کیا، حملے اور ’’را‘‘ سے جڑے سوشل میڈیا پراپیگنڈے کی ٹائمنگ پر بھی سوال اٹھتا ہے، بھارتی فوج کی اتنی سخت سکیورٹی میں ایساحملہ کیسے ہوسکتا ہے؟ جب کوئی مغربی یا امریکی اعلیٰ عہدیدار بھارتی دورے پر ہوتے ہیں تو اس دوران...
مرکزی سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر سخت تنقید کی ان کا کہنا تھا کہ جو جماعتیں تحریک انصاف کو آئی ایم ایف معاہدوں کے طعنے دیتی رہی ہیں انہوں نے خود پچھلے تین برسوں میں چار معاہدے کیے شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ ہمیں بار بار معیشت کو بارودی سرنگوں سے تباہ کرنے کے طعنے دیے گئے جبکہ آٹھ فروری کے بعد جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بار بار کہتے ہیں کہ یہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ پی ٹی آئی ایم ایف ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ آئی ایم ایف سے...
ویب ڈیسک : تیمور جھگڑا نے اپنے ہی پارٹی کی صوبائی حکومت پر سوالات اٹھادیے پی ٹی آئی رہنما و سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے اپنے ہی پارٹی کی صوبائی حکومت پر سوالات اٹھادیے۔تیمور جھگڑا نے پارٹی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کے سوالنامے پر تحریری ردعمل بھجوادیا ہے اور کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔تیمور جھگڑا نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کا سوالنامہ منفی اور سیاسی بدنیتی پرمبنی ہے، مجھےکمیٹی پر اعتماد نہیں ہے۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار تیمور جھگڑا نےکہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےتقریباً 10 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں اور وزیراعلیٰ کے مطابق انہوں نےایک سال میں پارٹی...
اسلام آباد (رضوان عباسی سے) ملک میں چینی کی قیمتیں مسلسل بڑھتی رہیں جبکہ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر چینی کی برآمد جاری رہی۔ دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق دسمبر 2024 سے فروری 2025 کے دوران مجموعی طور پر 4 لاکھ 4 ہزار 246 ٹن چینی برآمد کی گئی، جس کی مالیت 58 ارب 52 کروڑ روپے تھی۔ اسی دوران مقامی مارکیٹ میں چینی کی اوسط قیمت میں 23 روپے 46 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ نومبر 2024 میں چینی کی اوسط قیمت 131 روپے 61 پیسے فی کلو تھی، جو فروری 2025 میں بڑھ کر 155 روپے 07 پیسے تک پہنچ گئی۔ دستاویزات کے مطابق، دسمبر 2024 میں 2 لاکھ 79 ہزار 273 ٹن چینی برآمد کی...
برطانوی نژاد پاکستانی صحافی، مصنف اور فلم ساز ریحام خان نے اپنی ایک پرانی دلہن بنی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، جس کے ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور مداحوں نے اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ ریحام خان نے کیپشن میں ماضی کی تلخ یادوں کا ذکر کرتے ہوئے ’یادِ ماضی عذاب ہے یا رب، چھین لے حافظہ میرا‘ کا شعر لکھا۔ انہوں نے معاشرتی روایات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پر روایات اور رسم و رواج کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے، چاہے وہ میک اپ ہو، زیورات ہوں یا ذمہ داریوں کی زنجیریں۔ انہوں نے خواتین کے لیے ایک مثبت پیغام...
اسلام آباد( نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کسی ادارے کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتی، عدلیہ بھی ایگزیکٹو کے معاملات میں براہ راست مداخلت سے گریز کرے۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت ہواجس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈیپورٹیشن پالیسی سے متعلق سینیٹر دنیش کمار نے سوال کیا، وزیر قانون نے سوالات کمیٹیز کو بھیجنے پر اعتراض کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام سوالات کے جوابات تحریری طور پر پیش کیے جاتے ہیں، کمیٹیوں میں دیگر معاملات بھی زیر بحث لائے جاتے ہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈیپوٹیشن پالیسی کی گنجائش سروس رولز میں موجود ہے، پہلے 3 سال کے لییڈیپوٹیشن ہوتی...
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کسی ادارے کے معاملے میں مداخلت نہیں کرتی، عدلیہ بھی ایگزیکٹو کے معاملات میں براہ راست مداخلت سے گریز کرے۔ سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین سیدال خان کی زیر صدارت جاری ہے جس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈیپورٹیشن پالیسی سے متعلق سینیٹر دنیش کمار نے سوال کیا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ سوالات کمیٹیز کو بھیجنے پر اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام سوالات کے جوابات تحریری طور پر پیش کئے جاتے ہیں، کمیٹیوں میں دیگر معاملات بھی زیر بحث لائے جاتے ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ نے وقفہ سوالات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈیپوٹیشن پالیسی کی گنجائش سروس رولز میں موجود ہے، پہلے تین سال کے لئے ڈیپوٹیشن ہوتی ہے،...
قومی اسمبلی کا اجلاس تیسرے روز بھی احتجاج کی نذر،اپوزیشن نے ایجنڈے اور وقفہ سوالات کی کاپیاں پھاڑ کرایوان میں اڑا دیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کا اجلاس مسلسل تیسرے روز بھی اپوزیشن کے احتجاج کی نذر ہوگیا، اپوزیشن نے ایجنڈے اور وقفہ سوالات کی کاپیاں پھاڑ کرایوان میں اڑا دیں اور اپوزیشن کی طرف سے کورم کی نشاندہی کردی جبکہ ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کو اجلاس کی کارروائی میں کچھ دیر کے لئے وقفہ کرنا پڑا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید میرغلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں ہوا، وزیر اطلاعات کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا۔اپوزیشن نے اووو اووو کی آوازیں لگانا شروع کردیں، اپوزیشن ارکان نے نعرے بھی لگائے اور ڈیسک بھی بجائے جاتے رہے، لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی نہیں...