سابق وزیر خزانہ کے پی کے تیمور جھگڑا نےاپنی ہی پارٹی کی صوبائی حکومت پر سوالات اٹھا دیے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : تیمور جھگڑا نے اپنے ہی پارٹی کی صوبائی حکومت پر سوالات اٹھادیے
پی ٹی آئی رہنما و سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے اپنے ہی پارٹی کی صوبائی حکومت پر سوالات اٹھادیے۔تیمور جھگڑا نے پارٹی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کے سوالنامے پر تحریری ردعمل بھجوادیا ہے اور کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا ہے۔تیمور جھگڑا نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کا سوالنامہ منفی اور سیاسی بدنیتی پرمبنی ہے، مجھےکمیٹی پر اعتماد نہیں ہے۔
چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار
تیمور جھگڑا نےکہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےتقریباً 10 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں اور وزیراعلیٰ کے مطابق انہوں نےایک سال میں پارٹی پر 75 کروڑ روپے خرچ کیے لیکن احتساب کمیٹی وزیراعلیٰ کی اس بات پر غور کیوں نہیں کر رہی؟
انہوں نے کہا کہ میرے معاملے پر کمیٹی کسی بھی نتیجے پر پہنچےگی تو میری طرف سے مشکوک سمجھا جائےگا۔ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کو مجھے کے پی کابینہ میں شامل کرنےکا کہا تاہم وزیراعلیٰ نے تجویزدی کہ پارٹی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی سےمیری کلیئرنس ہوگی، وزیراعلیٰ کی طرف سے مجھ پر مبینہ کرپشن کا معاملہ باربار اٹھایا گیا۔ مجھےصوبائی کابینہ کا حصہ بننے کی کوئی خواہش نہیں تاہم میں اپنا جواب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر اور مرکزی جنرل سیکرٹری کو پیش کروں گا۔
معاشی میدان میں کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھا رہے ہیں: وزیراعظم
تیمور جھگڑا نے سوالات اٹھائےکہ بانی پی ٹی آئی کےکہنےکےباوجود کے پی حکومت 9 مئی کے واقعات کی انکوائری کرانے میں ناکام کیوں ہے؟ کے پی حکومت دھاندلی کی انکوائری کرانے میں کیوں ناکام رہی؟ کے پی حکومت نےمفت آٹے کی تقسیم کےمعاملے پر انکوائری کیوں شروع نہیں کی؟
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو سوالنامہ بھجوایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بطور وزیرخزانہ آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا، پنشن اور گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپےنکالےگئے۔تیمور جھگڑا سے جواب طلب کیا گیا ہےکہ محکمہ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کرائی گئی، محکمہ خزانہ میں بڑی تعداد میں تقرریاں کی گئیں جن میں کچھ آپ کے رشتہ دار بھی تھے۔محکمہ خزانہ آپ کے دور میں مسلسل مقروض کیوں رہا؟ بینک آف خیبر سے جاری ہونے والے قرضوں میں فراڈ بھی ہوئے، بینک آف خیبر کے ایم ڈی کی تقرری میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی۔ صحت کارڈز میں ایسے اسسپتالوں کا بھی انتخاب کیا گیا جومعیار پر پورا نہیں اترتے تھے، کوویڈ کے دوران یو این کی دی گئی مشینری استعمال میں نہیں لائی گی اسی طرح فارن فنڈڈ ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ تقریباً ناکام ہوچکا ہے۔ تیمور جھگڑا سے سوال کیا گیا کہ آپ کے دور میں کے پی میں پولیو کیسز کیوں بڑھے؟
سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لئے اہم خبر
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تیمور جھگڑا نے پی ٹی آئی پارٹی کی
پڑھیں:
امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں، چار ایرانی شہریوں اور چار کرپٹو ایکسچینجز پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ان کمپنیوں سے لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے اور افراد بھی پابندیوں کی زد میں آسکتے ہیں۔ دوسری طرف ایرانی خبر ایجنسی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے مجوزہ حتمی منصوبے پر اب تک کوئی جواب نہیں بھیجا ہے۔
مہر نیوز کی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی مجوزہ منصوبے پر ایران میں بات چیت جاری ہے، امریکی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایرانی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی کے تجربات کی بنیاد پر، ایران ٹھوس اور حقیقی فوائد حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔