2025-11-04@02:21:09 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 7				 
                «ہیوی گاڑیوں کے»:
	ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر ہیوی گاڑیوں کے ای چالان کے اعداد و شمار جاری کر دیئے جس میں ہیوی گاڑیوں کی سب سے زیادہ سنگین خلاف ورزی تیز رفتاری (اوور اسپیڈ) کی سامنے آئی ہے۔ محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 7 روز میں واٹر ٹینکرز تیز رفتاری پر کیے جانے والے چالان میں پہلے نمبر پر رہا جس کے 227 چالان کیے گئے۔ اگر اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے گا اس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے ڈرائیور دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہیں جو جان لیوا حادثات کا بھی سبب بن رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرک کے...
	---فائل فوٹو  کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے ای چالان کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس موبائلز اور دیگر سرکاری گاڑیوں کے بھی بڑے پیمانے پر ای چالان کیے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق مختلف نوعیت کی 184 ہیوی وہیکلز کے بھی ای چالان کیے گئے ہیں۔ بھاری جرمانے پانے والی گاڑیوں میں 2 بسیں، 3 کرین اور 5 آئل ٹینکرز شامل ہیں۔تیز رفتاری اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 39 ٹرکوں، 25 ڈمپرز اور 107 واٹر ٹینکرز کے بھی ای چالان کیے گئے ہیں۔تیز رفتاری پر کُل 156، سگنل توڑنے پر ایک، سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر 27 ہیوی وہیکلز کے چالان کیے گئے ہیں۔حکام کا کہنا...
	—فائل فوٹو کراچی میں دن میں پابندی کے باوجود شارعِ فیصل پر ہیوی گاڑیوں کی آمد و رفت جاری ہے جس کے باعث ٹریفک جام ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شارعِ فیصل پر فوزیہ وہاب پل کے قریب سریوں سے لدا ٹرالر خراب ہو گیا، جس کے باعث شارعِ فیصل کے ایک ٹریک پر شدید ٹریفک جام رہا۔ٹریفک جام کی وجہ سے صدر سے ایئر پورٹ جانے والا ٹریفک متاثر ہوا جبکہ لنک راستوں پر بھی گاڑیاں پھنس گئیں۔ ٹیپو سلطان روڈ اور بلوچ کالونی کے اطراف بھی بڑی تعداد میں گاڑیاں کھڑی ہیں۔
	نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے پاکستان ڈے پریڈ کے موقعے پر راولپنڈی و اسلام آباد میں 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہونے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا قومی ترانہ جاری ترجمان موٹر وے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تمام بڑی گاڑیوں کو مندرجہ ذیل مقامات پر روک دیا جائے گا۔ پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ راولپنڈی اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا۔ پشاور سے براستہ موٹروے آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا۔ لاہور سے...
	کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی نے ہیوی ٹریفک کی شہر میں داخلے میں پابندی عائد کر دی ہے ،دفعہ 144 نافذ کردیا گیا،رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہوسکے گا ‘کمشنر کراچی نے شہر میں داخلے کیلئے تین روٹس بھی مقرر کردئیے ہیں ہر قسم کے ڈمپرز صرف رات 10 سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخل ہوسکیں گے واٹر ٹینکر سمیت دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل ہیوی ٹریفک شہر میں حرکت کرسکتا ہے کیمیکل اور دیگر اشیاء پر مشتمل ہیوی ٹریفک پر بھی شہر میں داخل ہونے پر پابندی ہوگی ہیوی ٹریفک ماسوائے ڈمپرز کیلئے 3 روٹس مختص کیے گئے ہیں ہیوی ٹریفک سپر ہائی وے سے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا،...
	کراچی:سندھ حکومت نے ہیوی ٹریفک کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں جن میں ڈمپرز کی ٹائمنگ تبدیل کی گئی ہے۔ اب ڈمپرز رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہی چل سکیں گے۔ اس بات کا اعلان سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ تمام ہیوی گاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دے گی، اور اب ہر گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہو گا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ تمام گاڑیوں کی فٹنس چیک کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز نے 80 ہزار نمبر پلیٹس تیار کی ہیں جو گاڑی مالکان کو فراہم کی جائیں گی۔ گاڑیوں کے...
	 کراچی:  سندھ حکومت نے ہیوی ٹریفک سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں، جس میں ڈمپرز کے چلنے کا وقت بھی مقرر کیا گیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آج وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے، جن پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ تمام ہیوی گاڑیوں کی فٹنس پر کام کرنے جارہی ہے۔ تمام گاڑیوں کو اب فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنا لازمی ہوگا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ تمام ہیوی گاڑیوں کی فٹنس کروائے گا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ایکسائز نے آگاہ کیا ہے کہ 80 ہزار نمبر پلیٹس تیار ہیں۔ جن لوگوں کو نمبر پلیٹس سے متعلق...
