کراچی:سندھ حکومت نے ہیوی ٹریفک کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں جن میں ڈمپرز کی ٹائمنگ تبدیل کی گئی ہے۔ اب ڈمپرز رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہی چل سکیں گے۔ اس بات کا اعلان سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد کیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ تمام ہیوی گاڑیوں کی فٹنس پر توجہ دے گی، اور اب ہر گاڑی کو فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہو گا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ تمام گاڑیوں کی فٹنس چیک کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ایکسائز نے 80 ہزار نمبر پلیٹس تیار کی ہیں جو گاڑی مالکان کو فراہم کی جائیں گی۔ گاڑیوں کے جعلی نمبر پلیٹس یا بغیر لائسنس چلانے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ واٹر بورڈ اپنے ٹینکرز کے لیے بار کوڈ فراہم کرے گا، اور بار کوڈ کے بغیر ان ٹینکرز کو چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ساتھ ہی دیگر صوبوں سے آنے والی گاڑیوں کو سندھ کا فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازم ہو گا۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات

کراچی(نیوز ڈیسک) آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی، تمام رینج اور زون کے ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ دیکھا گیا ہے کہ صوبے بھر میں روڈ پر بہت سی بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیاں چل رہی ہیں۔

خط کے مطابق ایسے گاڑیوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس اور متعلقہ رولز کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔

خط کے مطابق ایسی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور اس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر آئی جی سندھ کو ارسال کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش، کراچی کے شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری
  • ہیوی ٹریفک اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کا سبب، شہریوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق
  • صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے احکامات
  • بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
  • کراچی: آئی جی سندھ کا بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
  • کراچی میں ٹریفک چالان سے حاصل رقم صوبے کے زرعی ٹیکس سے بھی زیادہ
  • آئی جی سندھ کی بغیر نمبر پلیٹ چلنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
  • کراچی: مختلف نوعیت کی 184 ہیوی وہیکلز کے بھی ای چالان کیے گئے، پولیس
  • حکومت پنجاب نے وزیر اعظم کے پروٹوکول کیلئے گاڑیاں فراہم کر دیں