data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان ضلع جیکب آباد کا انتخابی اجلاس ضلعی سینئر نائب صدر مولانا مہر علی سکندری کی زیرِ صدارت اور صوبائی الیکشن کمیٹی و مرکزی ترجمان ڈاکٹر یونس دانش اور مولانا محمد اسلم لانگاہ کی نگرانی دستگیر مسجد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر مولانا محمد رفیق فخری صدر،مولانا مہر علی سکندری سینئر نائب صدر اورمولانا محمد بخش قاسمی جنرل سیکریٹری ضلع جیکب آباد منتخب ہوئے نومنتخب عہدیداران سے حلفِ وفا مرکزی ترجمان جمعیت علماء پاکستان و صوبائی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر یونس دانش نے لیا۔ اجلاس میں ضلعی رہنماؤں، علما، مشائخ اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر یونس دانش نے کہا کہ حکمرانوں کو وہ طرزِ عمل فوراً ترک کرنا چاہیے جس سے رسولِ اکرم ﷺ کی صدائیں بلند کرنے والوں کو دیوار سے لگانے جیسا تاثر یا عمل سامنے آتا ہو۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مساجد، مدارس، خانقاہوں، آستانوں اور مزارات کو فوری طور پر کھولا جائے اور مذہبی مراکز کے خلاف ہر قسم کی کاروائی بند کی جائے۔ اہلِ سنت ہمیشہ پرامن اور آئینی جدوجہد کے حامی رہے ہیں۔ انہیں دیوار سے لگانے کا عمل کسی طرح بھی درست نہیں جے یو پی نے ہمیشہ پر امن اور جمہوری طریقہ کار اختیار کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ تمام مسالک کی قیادت جمعیت علماء پاکستان کررہی ہے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر کی شخصیت تمام مسالک کے درمیان اخوت و ہم آہنگی کی ضامن ہے۔انہوں نے حکومتِ وقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کو خوش کرنے کیلئے حکمرانوں کا پرتشدد رویّہ اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ لاشوں کی سیاست اہلسنت کا وطرہ نہیں اہلسنت پر امن دوردوسلام پڑھنے والے لوگ ہیں انہیں دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کی جائے اجلاس سے صوبائی جوائنٹ سیکریٹری حافظ گھنور علی قادری، ضلعی سینئرنائب صدر مولانا مہر علی سیکندری اور مولانامحمد اسلم لانگاہ نے بھی خطاب کیا اور نئے ضلعی عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تنظیمی امور کی فعالیت اور مقامی لیڈرشپ کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔ شرکاء نے نومنتخب قیادت کے لیے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ جمہوری اور آئینی جدوجہد کو ہی فروغ دیا جائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

غیرقانونی افغان باشندوں کے انخلاء سے متعلق اہم اجلاس

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات جاری ہیں، تجارتی مراکز کی انتظامیہ کی مدد سے غیرملکی افغان باشندوں کے انخلا کو یقینی بنائیں۔ سی سی پی او نے کہا کہ کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، شہریوں کی آگاہی کیلئے مساجد کے پلیٹ فارم کا مؤثر استعمال کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اجلاس کی صدارت کی۔ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے انخلا بارے اب تک ہونیوالی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہور نے ڈویژنل ایس پیز کو افغان باشندوں کی گرفتاریوں کیلئے ریڈز کو خود لیڈ کرنے کی ہدایت کی۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کیلئے اقدامات جاری ہیں، تجارتی مراکز کی انتظامیہ کی مدد سے غیرملکی افغان باشندوں کے انخلا کو یقینی بنائیں۔ سی سی پی او نے کہا کہ کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، شہریوں کی آگاہی کیلئے مساجد کے پلیٹ فارم کا مؤثر استعمال کیا جائے۔
 
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، پولیس افسران امن کمیٹیوں سے کوآرڈی نیشن رکھیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ نفرت انگیز مواد کی تشہیر پر فوری ایکشن لیا جائے، اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید، ایس پی سکیورٹی عبدالوہاب شریک تھے۔
 

متعلقہ مضامین

  • مولانا فضل الرحمان کی ایک بار پھر پنجاب حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کو وظیفہ دینے کے فیصلے پر سخت تنقید
  • ہمیں فورتھ شیڈول کی دھمکی نہ دی جائے،اسلام آباد آنے میں 24 گھنٹے لگیں گے: مولانا فضل الرحمان
  • آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ دسمبر میں پاکستان کیلیے ایک ارب ڈالر قسط پر غور کرے گا
  • پی ایچ ایف صدر کی منظوری کے بعد کانگریس اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب
  • غیرقانونی افغان باشندوں کے انخلاء سے متعلق اہم اجلاس
  • جماعت اسلامی ویمن ونگ کراچی کا میڈیا اجلاس
  • جموں و کشمیر قانون سازیہ اجلاس کے آخری روز "جی ایس ٹی" ترمیمی بل کو مںظوری دی گئی
  • شکار پور: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • نیشنل ایکشن پلان کے تحت کام اسطرح کیا جائے جس میں عوام کا نقصان نہ ہو، علی امین