وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ شہر میں چلنے والی ہر پانچ میں سے ایک بھاری ٹرانسپورٹ گاڑی قومی ماحولیاتی اخراج کے معیار کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

یہ نتیجہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی کوآرڈینیشن کے تحت کام کرنے والے وفاقی ادارہ برائے تحفظِ ماحولیات (پاک ای پی اے) کی تازہ رپورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کے ماحولیاتی آلودگی کے لیے اقدامات: ’عثمان بزدار کی حکومت میں ایسا کچھ دیکھنے کو ملا ہے؟‘

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی، صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ اور سڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ اسلام آباد میں فضائی آلودگی کی صورتحال کو شدید بنا رہا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ڈیزل پر چلنے والی پرانی اور بھاری گاڑیاں خصوصاً وہ جو سامان یا مسافروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوتی ہیں، فضائی آلودگی کا سب سے بڑا ذریعہ قرار پائی ہیں۔

ان گاڑیوں سے خارج ہونے والا سیاہ دھواں، کاربن مونو آکسائیڈ اور شور نہ صرف ماحول کو آلودہ کر رہا ہے بلکہ شہریوں کی صحت کے لیے بھی سنگین خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاک ای پی اے نازیہ زیب علی کی ہدایت پر ادارے نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے تعاون سے 28 اور 30 اکتوبر کو خصوصی مہم چلائی، جس کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر (لیبارٹریز، معیارات) ڈاکٹر زاغم عباس اور ڈپٹی ڈائریکٹر (تحقیق و تفتیش) بن یامین نے کی۔

مہم کے دوران ٹیموں نے سیکٹر آئی الیون کے قریب منڈی موڑ اور سرینگر ہائی وے پر جی 14 کے نزدیک مخصوص مقامات پر بھاری گاڑیوں کے دھوئیں اور شور کی سطح کا معائنہ کیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 100 بھاری گاڑیوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 20 فیصد گاڑیاں قومی ماحولیاتی معیار پر پورا نہ اتریں۔

ڈاکٹر زاغم عباس نے رپورٹ کے نتائج بیان کرتے ہوئے کہاکہ ہر پانچ میں سے ایک بھاری گاڑی قابلِ قبول حد سے زیادہ آلودگی پھیلا رہی ہے، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ڈیزل گاڑیوں کی دیکھ بھال اور ان کے معائنے کے نظام کو مزید سخت بنانے کی فوری ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیر معیاری آلودگی پھیلانے والی 20 گاڑیوں پر جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ آلودگی کی انتہائی بلند سطح رکھنے والی تین گاڑیوں کو قانونی کارروائی کے تحت بند کر دیا گیا۔

پاک ای پی اے نے متعلقہ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کے انجنوں کی فوری مرمت، ٹیوننگ اور اخراجی نظام کی درستگی کو یقینی بنائیں تاکہ آئندہ خلاف ورزیوں سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لیے بڑے آپریشن کا آغاز ہوگیا

ادارے نے زور دیا کہ سرکاری و نجی اداروں کے زیر استعمال گاڑیوں کی باقاعدہ دیکھ بھال اور داخلی آلودگی آڈٹ انتہائی اہم ہیں۔

پاک ای پی اے نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اسلام آباد میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مسلسل نگرانی، سخت قانونی کارروائی اور عوامی آگاہی مہمات جاری رکھے گی، تاکہ شہریوں کی صحت اور ماحول کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام اباد خلاف ورزی دھواں ماحولیاتی اخراج ہیوی ٹریفک وفاقی دارالحکومت وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد خلاف ورزی دھواں ماحولیاتی اخراج ہیوی ٹریفک وفاقی دارالحکومت وی نیوز پاک ای پی اے ماحولیاتی ا اسلام آباد رپورٹ کے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان میں چلنے والی چند لگژری گاڑیوں میں کیا خصوصیات ہیں؟

یوں تو پاکستان میں مختلف قیمتوں کے ساتھ انواع و اقسام کی لگزری گاڑیاں موجود ہیں جنہیں روزانہ کی بنیاد پر سڑکوں پر دیکھا بھی جا سکتا ہے، لیکن ہر شخص اپنی پسند اور حیثیت کے مطابق گاڑی خریدتا ہے۔

ویگو ڈالا، فرجیونر، ریز اور چیری جیسی گاڑیوں میں بنیادی فرق کیا ہے اور ان کے فیچرز کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

ٹویوٹا ہائی لکس ریوو

مزید پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، ٹویوٹا کرولا کراس کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی

سب سے پہلے بات کرتے ہیں ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کی، یہ ایک پک اپ ٹرک (ڈالا) ہے، جسے اکثر پریمیم لائف اسٹائل اور کام کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

عام طور پر اس میں 2.8L ٹربو ڈیزل (1GD-FTV) انجن ہوتا ہے جو فورچیونر میں بھی استعمال ہوتا ہے، تقریباً 201 HP اور 500 Nm ٹارک پر مشتمل پارٹ ٹائم 4×4 ویلر گاڑی ہے۔

ڈالا انتہائی مضبوط باڈی آن فریم تعمیر شدہ ہے۔ اس کی بہترین گراؤنڈ کلیئرنس (310 mm) ہے۔ ریئر ڈِف لاک اور ٹریلر سوے کنٹرول (TSC) جیسی خصوصیات کے ساتھ بہترین آف روڈ صلاحیتیں موجود ہیں۔

کارگو کو لوڈ کرنے کے لیے ایک بڑا ڈیک بھی موجود ہے، ڈبل کیبن کے ساتھ 5 افراد کی گنجائش، پاورڈ ڈرائیور سیٹ، کروز کنٹرول، اور 9 انچ کا انفوٹینمنٹ سسٹم بھی ہے۔

چیری ٹِگو (Chery Tiggo)

چیری ٹِگو چینی کمپنی چیری کی طرف سے پیش کی جانے والی ایک نئی اور جدید کراس اوور SUV سیریز ہے۔ اس کا 1.5L ٹربو چارجڈ پٹرول انجن ہے جو تقریباً 144 HP اور 210 Nm ٹارک فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: یورپ میں پہلی الیکٹرک وہیکل کی تیاری چیک ریپبلک میں ہوگی، ٹویوٹا کا اعلان

یہ اپنے سائز اور قیمت کے لحاظ سے بہت زیادہ خصوصیات پیش کرتی ہے۔ اس میں 5 سیٹر، آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول، ملٹی فنکشنل اسٹیئرنگ وہیل، کی لیس انٹری، اور ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم موجود ہیں۔

ٹویوٹا ریز (Toyota Raize)

ٹویوٹا ریز ایک کمپیکٹ کراس اوور SUV ہے، جسے عام طور پر جاپانی امپورٹڈ (JDM) گاڑی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ یہ عام طور پر 1.0L ٹربو چارجڈ پٹرول یا 1.2L ہائبرڈ ویرینٹس میں دستیاب ہے، تقریباً 98 HP اور 140 Nm ٹارک کے ساتھ۔

زیادہ تر فرنٹ وہیل ڈرائیو (FWD) ویرینٹس میں آتی ہے، کچھ آل وہیل ڈرائیو (AWD) میں بھی دستیاب ہیں۔ یہ سائز میں چھوٹی ہے، جو اسے شہر کی ٹریفک اور تنگ سڑکوں کے لیے بہترین بناتی ہے۔

مزید پڑھیں: ایک سال ہونے کی خوشی، ٹویوٹا کراس کی قیمت میں 8 لاکھ 50 ہزار روپے کی بڑی کمی کا اعلان

ہائبرڈ ویرینٹس بہترین فیول ایوریج کے لیے جانی جاتی ہیں۔ اس میں 5 سیٹر، ڈیجیٹل اسپیڈومیٹر، پش اسٹارٹ، اور اچھی بوٹ اسپیس موجود ہے۔

ٹویوٹا فرجیونر (Toyota Fortuner)

ٹیوٹا فرجیونر پاکستان میں ایک مشہور اور طاقتور 7 سیٹر SUV ہے۔ عام طور پر یہ 2.7L پٹرول (4X2 اور 4X4) یا 2.8L ٹربو ڈیزل (Sigma 4 اور GR-S ویرینٹس) میں دستیاب ہے۔

باڈی-آن-فریم (Body-on-Frame) کی مضبوط تعمیر، اونچا گراؤنڈ کلیئرنس (279 mm)، ایکٹو ٹریکشن کنٹرول (A-TRC)، ہیل اسٹارٹ اسسٹ کنٹرول (HAC)، اور کچھ ویرینٹس میں ڈاؤن ہل اسسٹ کنٹرول (DAC) اور ریئر ڈِف لاک موجود ہے۔

یہ کشادہ 7 سیٹر، لیدر سیٹیں، پاور ایڈجسٹ ایبل نشستیں، اور 8-9 انچ کا انفوٹینمنٹ سسٹم کے ساتھ دستیاب ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ریز اور چیری فرجیونر لگژری گاڑی ویگو ڈالا

متعلقہ مضامین

  • دہلی کی زہریلی فضا پر جونٹی رہوڈز کا ردعمل سامنے آ گیا، سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل
  • افغانستان میں جدید اسلحے کے ذخائر، خطے کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، پاکستان
  • لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب میں ہیوی ٹریفک کا آج سے ہی معائنہ کرنے کا حکم
  • لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب بھر میں ہیوی ٹریفک کی انسپیکشن کرنے کا حکم
  • پاکستان میں چلنے والی چند لگژری گاڑیوں میں کیا خصوصیات ہیں؟
  • کراچی کے علاقے کمہارواڑہ میں اینٹوں کے بھٹے کی چمنی سے خطرناک دھواں اٹھ رہاہے جومتعلقہ حکام کی جانب سے کسی بھی قسم کی نگرانی کے بغیر شدید ماحولیاتی آلودگی کاسبب بن رہاہے
  • دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے باجود ٹینکر جہانگیر روڈ سے گزر رہا ہے
  • کراچی، ملیر ہالٹ سے سپرہائی وے روڈ ہیوی ٹریفک کیلیے بند
  • اسلام آباد پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری، کرکٹ سیریز کے دوران متبادل راستوں کا اعلان
  • شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک کیلئے مختلف روٹس بند، صبح 6 سے رات 10 بجے تک پابندی عائد