کراچی: دن میں پابندی کے باوجود شارعِ فیصل پر ہیوی گاڑیوں کی آمد و رفت، ٹریفک جام
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں دن میں پابندی کے باوجود شارعِ فیصل پر ہیوی گاڑیوں کی آمد و رفت جاری ہے جس کے باعث ٹریفک جام ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شارعِ فیصل پر فوزیہ وہاب پل کے قریب سریوں سے لدا ٹرالر خراب ہو گیا، جس کے باعث شارعِ فیصل کے ایک ٹریک پر شدید ٹریفک جام رہا۔
ٹریفک جام کی وجہ سے صدر سے ایئر پورٹ جانے والا ٹریفک متاثر ہوا جبکہ لنک راستوں پر بھی گاڑیاں پھنس گئیں۔
ٹیپو سلطان روڈ اور بلوچ کالونی کے اطراف بھی بڑی تعداد میں گاڑیاں کھڑی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹریفک جام
پڑھیں:
کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سینئر افسر کی گاڑی ضبط، مقدمہ درج
کراچی:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سینئر افسر کی گاڑی تحویل میں لیکر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ کمال اتاترک روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی تھی۔
ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق ایک سینیئر افسر کی گاڑی کو تحویل میں لے کر آرام باغ تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جب کہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔