Daily Mumtaz:
2025-12-03@15:35:51 GMT

کراچی: ایک اوربچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق، 2 افسران معطل

اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT

کراچی: ایک اوربچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق، 2 افسران معطل

کراچی:(نیوزڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بچے کے گٹر میں گرنے سے جاں بحق ہونے کے واقعے پر اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار گلشن اقبال کو معطل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی، ٹاؤن انتظامیہ اور واٹر کارپوریشن کے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، اسسٹنٹ کمشنر اور مختیار کار گلشن اقبال کو معطل کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیپا چورنگی پر مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر تمام متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت نیپا چورنگی واقعے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، کے ایم سی، ٹاؤن انتظامیہ، ریونیو اور پولیس حکام نے شرکت کی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بچے کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس ہے، جس کی بھی کوتاہی ہے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنا افسوسناک ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ افسران کو معطل کیا جائے، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری سندھ آج ہی ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کریں۔

واضح رہے کہ اتوار کی شب 10 بجے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب واقع ڈپارٹمیٹل اسٹور سے 3 سالہ بچہ ابراہیم والدین کے ہمراہ نکل کر مین ہول پر کھڑا ہو گیا تھا جس کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر اسے گتے کی مدد سے بند کیا گیا تھا۔

اس موقع پر گتہ بچے کا وزن برداشت نہ کر سکا جس کے بعد ابراہیم مین ہول میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا، کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 15 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مین ہول میں کو معطل

پڑھیں:

پنجاب پولیس میں افسران و جوانوں کی ذہنی و جسمانی ہیلتھ اسکریننگ کا فیصلہ

پنجاب پولیس میں افسران و جوانوں کی ذہنی و جسمانی ہیلتھ اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب ون نے صوبے بھر کے پولیس حکام کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں پولیس فورس میں بڑھتے ذہنی و جسمانی دباؤ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

پولیسں افسران و جوان جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے اور سخت ڈیوٹی  شیڈول  انتظامی ،معاشی  سماجی و سیاسی  معاملات کے باعث مسلسل دباؤ میں رہنے سے ذہنی مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ شیزوفرینیا، ڈپریشن، بائی پولر ڈس آرڈر سمیت متعدد امراض کا خطرہ رہتا ہے۔ 

لہذا تمام اضلاع و یونٹس میں منظم زہنی ہیلتھ اسکریننگ لازمی قرار دی جارہی ہے جبکہ کانسٹیبل سے اعلی افسر تک ہر رینک کی اسکریننگ کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ انسپکٹر، ایس آئی، ڈی ایس پی، ایس پی  ڈی آئی جی کی اسکریننگ سینئر افسران کی نگرانی میں ہوگی۔

علاوہ ازیں ہر انچارج اپنے عملے کا انفرادی انٹرویو کرکے اسسمنٹ کریں اور مشتبہ کیسز کی مزید تشخیص ضلعی ہسپتال کے سائیکاٹرسٹ سے کرائی جائے۔

مراسلے میں ہدایت دی گئیں کہ صوبے بھر سے جامع اسکریننگ رپورٹس 15 دسمبر تک سینٹرل پولیس آفس  پنجاب بھجوائی جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق، بلدیاتی اداروں کے متعدد افسران کو معطل کردیا گیا
  • کمسن ابراہیم کا گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ، وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات پر افسران معطل
  • امریکا نے افغانستان سمیت 19 غیر یورپی ممالک کے شہریوں کی امیگریشن درخواستیں معطل کردیں
  • کوئٹہ، انٹرنیٹ سروسز ایک بار پھر معطل، عوام شدید پریشان
  • خاتون ڈاکٹر کے ساتھ جعلی نکاح، وائس چانسلر کیخلاف مقدمہ درج کا فیصلہ معطل
  • خیبر پختونخوا پولیس کو صرف کے پی میں ڈیوٹی کی ہدایت
  • لاہور میں میٹرو بس حادثے کا شکار، سروس معطل کردی گئی
  • پنجاب پولیس میں افسران و جوانوں کی ذہنی و جسمانی ہیلتھ اسکریننگ کا فیصلہ
  • قابض حکام نے راجوری میں وی پی این سروسز معطل کر دیں