2025-09-17@21:49:49 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«جھانوی کپور»:
بالی ووڈ کی خوبرو آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور نے شوہر کی خوبیوں پر اظہارِ خیال کیا ہے۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ کے ٹریلر کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر جھانوی نے شوہر کی خوبیوں پر دلچسپ خیالات کا اظہار کیا۔ جھانوی سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے جیون ساتھی میں کون سی خصوصیات چاہتی ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ وہ مہذب، خوش مزاج اور کھانے کا شوقین ہونا چاہیے۔ جب جھانوی کپور سے شوہر کی آمدنی سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ آمدنی زیادہ ضروری نہیں، کچھ بھی چلے گا۔ شادی کب کریں گی؟ اس سوال کے جواب میں جھانوی...
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن دوران پرواز اداکارہ شردھا کپور اور ان کے بوائے فرینڈ کی بغیر اجازت بنائی گئی ویڈیو پر برس پڑیں۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو وائرل ہوئی جسے فلائٹ اسٹاف کی جانب سے بنایا گیا، اس میں دیکھا گیا کہ شردھا اور مصنف راہول مودی طیارے میں اکٹھے سفر کررہے تھے، دونوں ایک ساتھ بیٹھے تھے کہ اس دوران ایک کریو ممبر نے خفیہ طور پر ان کی ویڈیو ریکارڈ کی۔ ویڈیو کلپ میں شردھا کپور اور راہول آپس میں بات کررہے ہیں، اس دوران شردھا اپنا فون راہول کو دکھاتی ہیں، کریو ممبر پہلے مسکرائی اور پھر فون کا کیمرہ ان دونوں کی جانب کردیا، ویڈیو کے...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے فلائٹ اسٹاف کی جانب سے خفیہ طور پر اداکارہ شردھا کپور اور انکے دوست راہول مودی کی ویڈیو بنانے پر سخت غصے اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے اس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ کریو ممبرز کو اس حوالے سے زیادہ بہتر طور پر معلوم ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ اداکارہ شردھا کپور اور انکے بوائے فرینڈ اور مصنف راہول مودی طیارے میں اکٹھے سفر کر رہے تھے، دونوں ایک ساتھ بیٹھے تھے کہ اس دوران ایک کریو ممبر نے خفیہ طور پر ان کی ویڈیو ریکارڈ کی۔ اس ویڈیو کلپ میں شردھا کپور اور راہول آپس میں بات...
ساؤتھ انڈین فلموں کے سپر اسٹار رام چرن اپنی اگلی فلم میں بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔ رام چرن کی فلم RC16 کا اب باضابطہ عنوان ’پیڈی‘ ہے۔ آج اداکار کی سالگرہ کے موقع پر میکرز نے فلم کے ٹائٹل کے ساتھ ان کی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کی ہے۔ شائقین اس آر آر آر اسٹار کی اس نئی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، اداکار اس اسپورٹس ڈرامہ فلم میں نئے انداز میں جلوہ گر ہوں گے اور ان کا فلم میں نیا لُک بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا گیا ہے۔ اس مرتبہ رام چرن لمبے گھنے بال اور ایک داڑھی کے ساتھ دبنگ انداز میں دکھائی دیں گے جس نے مداحوں کو حیران...