پیٹرول پمپ سیل کرنے کے الزام میں میئر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-11-14
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) پیٹرول پمپ سیل کرنے اور قبضہ کرنے کے الزام میں میرپورخاص کے میئر، میونسپل کمشنر اور ایس ایچ او ٹاون سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان نے ہائیکورٹ حیدرآباد سے ایک ہفتے کی عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے ایک شہری راجہ اشتیاق علی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میرپورخاص میں دائر درخواست کے بعد ٹاؤن تھانے میں میونسپل کارپوریشن کے میئر عبدالرؤف غوری، میونسپل کمشنر انیس الرحمان سیال، میونسپل کارپوریشن میں تجاوزات سے متعلق افسران اورنگزیب مغل، ٹیکسیشن افسر عبدالسلام میمن، انکرچمنٹ انچارج حاجی صدیق، ایس ایچ او ٹاون کامران ہالیپوٹو، اے ایس آئی عرس محمد مری سمیت پولیس اہلکاروں اور میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کے خلاف بھتہ، اقدام قتل، ہنگامہ آرائی اور دیگر الزامات کے تحت پیٹرول پمپ کے مالک راجہ اشتیاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے درخواست گزار نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ تمام کاروائی کا سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ محفوظ ہے زیر زمین ٹینک میں ذخیرہ شدہ 5000 لیٹر تیل قبضے میں لے لیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چین نے کرپشن کے الزام میں دو سابق سینئر عہدیداروں کو پارٹی سے نکال دیا
چین نے بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو سابق اعلیٰ سرکاری افسران کو کمیونسٹ پارٹی سے بے دخل کر دیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مرکزی کمیشن برائے انسدادِ بدعنوانی کے مطابق کارروائی کا نشانہ بننے والوں میں وانگ جیان جون، جو چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے سابق نائب چیئرمین تھے، اور شو شیان پِنگ، نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے سابق نائب ڈائریکٹر تھے شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں عہدیداران نے مبینہ طور پر رشوت لی اور اپنے عہدوں کا ذاتی مفاد کے لیے ناجائز استعمال کیا۔ کمیشن نے ان کے کیسز کو “سنگین نوعیت کے” اور “منفی اثرات کے حامل” قرار دیا ہے۔
دونوں افسران کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے کیسز کو متعلقہ عدالتی اداروں کے سپرد کیا جائے گا۔