وزیرِاعلیٰ نے سندھ جاب پورٹل کا افتتاح کردیا، ملازمتوں کا سلسلہ 15 روز میں شروع ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گریڈ 1 سے 5 کی ملازمتوں کا سلسلہ آئندہ 15 روز سے شروع ہو جائے گا، امید ہے کہ یہ پورٹل شفاف اور میرٹ پر ملازمت فراہم کرنے کا سبب بنے گا، یہ تاثر ختم ہونا چاہیےکہ سفارش کے بغیر نوکری نہیں ملتی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں سندھ جاب پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ اس حوالے سے منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 سے 5 کی ملازمتوں کا سلسلہ آ ئندہ 15 روز سے شروع ہو جائے گا۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ جاب پورٹل کا افتتاح عوامی خدمت کی فراہمی میں ایک سنگِ میل ہے، یہ منصوبہ ڈیجیٹل تبدیلی، شفافیت اور عوامی با اختیار کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمۂ سائنس اینڈ آئی ٹی حکومت کا عملی و اسٹریٹیجک بازو ہے، سندھ جاب پورٹل مؤثر، جامع اور شہری مرکوز آئی ٹی سسٹمز کی بہترین مثال ہے، حکمرانی کو جدید خطوط پر استوار کر رہے اور عوامی خدمات تک رسائی کو آسان بنا رہے ہیں۔
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہری و دیہی علاقوں میں عوامی سہولت کے پلیٹ فارمز متعارف کرا رہے ہیں، یہ محض آغاز ہے، سائنس اینڈ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ ڈیجیٹل خدمات کے دائرے کو وسعت دے رہا ہے، ہم ایسے نتائج دے رہے ہیں جو عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ایسا سندھ بنا رہے ہیں جہاں ٹیکنالوجی عوام کا حق ہو، ہمارا مقصد قابلِ رسائی اور با اختیار نظام بنانا ہے، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے ایک بہترین پورٹل بنایا ہے، جس سے نوجوانوں کو شفاف اور میرٹ پر ملازمت ملے گی۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جب بھی ملازمت کا اعلان کرتے ہیں تو معاملہ عدالت تک چلا جاتا ہے، ہم آہستہ آہستہ نظام کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، ہم نے ملازمتوں کے لیے بار بار دستاویزات جمع کروانے، ٹیسٹ دینے کا نظام ختم کر دیا، تمام ٹیسٹ سکھر آئی بی اے لے گا، جو تمام ملازمتوں کے لیےکافی ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سندھ مراد علی شاہ مراد علی شاہ نے سندھ جاب پورٹل وزیر اعلی رہے ہیں ا ئی ٹی کہا کہ
پڑھیں:
حکومت سندھ یونیسف کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے: مراد علی شاہ
— فائل فوٹووزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ یونیسف کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔
مراد علی شاہ نے یونیسف کے 79ویں یوم تاسیس پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ یونیسف دنیا بھر میں بچوں کے حقوق، صحت، تعلیم اور تحفظ کے لیے کوشاں ہے، یونیسف ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر بچہ دنیا کا قیمتی ترین سرمایہ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان1947ء میں قیام کے فوری بعد یونیسف کا رکن بنا، حکومت سندھ کئی شعبوں میں یونیسف کے ساتھ مضبوط شراکت داری کر رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بچوں کی صحت، تعلیم اور غذائی قلت کے خاتمے کے لیے یونیسف بڑا پارٹنر ہے، یونیسف کے ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔
اُنہوں نے کہا کہ یونیسف کے تعاون سے لڑکیوں کے لیے روزگار اور ہنر کے تربیتی پروگرام جاری ہیں، خیرپور اور گھوٹکی میں نوجوان لڑکیوں کو فنی تربیت سے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔