شردھا کپور کی خفیہ ویڈیو پر ہنگامہ، روینہ ٹنڈن نے اخلاقیات کا سبق پڑھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے فلائٹ اسٹاف کی جانب سے خفیہ طور پر اداکارہ شردھا کپور اور انکے دوست راہول مودی کی ویڈیو بنانے پر سخت غصے اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے اس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ کریو ممبرز کو اس حوالے سے زیادہ بہتر طور پر معلوم ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ اداکارہ شردھا کپور اور انکے بوائے فرینڈ اور مصنف راہول مودی طیارے میں اکٹھے سفر کر رہے تھے، دونوں ایک ساتھ بیٹھے تھے کہ اس دوران ایک کریو ممبر نے خفیہ طور پر ان کی ویڈیو ریکارڈ کی۔
اس ویڈیو کلپ میں شردھا کپور اور راہول آپس میں بات کر رہے ہیں اس دوران شردھا اپنا فون راہول کو دکھاتی ہیں۔ کریو ممبر پہلے مسکریا ہے اور پھر اپنا کیمرہ ان دونوں کی جانب کردیا۔ ویڈیو کے اختتام پر کیمرہ شردھا پر زوم کیا گیا۔
انڈیا فورمز کی جانب سے اسکے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیے گئے اس ویڈیو پر اداکارہ روینہ ٹنڈن نے لکھا: عملے کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے۔
انھوں نے کہا ایسی ریکارڈنگ کے لیے رضا مندی لینا ضروری ہے۔ عملے کے ارکان سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی کہ وہ ایسا کریں۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی کریو کی اس حرکت پر تنقید کی ہے۔
مزیدپڑھیں:ایف آئی اے میں بڑے تبادلے: لاہور کے متنازعہ ڈائریکٹر سرفراز ورک بالآخر تبدیل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شردھا کپور
پڑھیں:
’میری خواہش ہے کہ اپنے بچوں کو پاکستان لے جاسکوں‘، شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں ںے اپنے بچوں کے ہمراہ پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
وائرل ویڈیو ایک پروگرام کی ہے جس میں پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی شرکت کی تھی جس میں انہوں ںے شاہ رخ خان سے پاکستان کے متعلق سوال کیا تو اداکار نے انکشاف کیا کہ میں 15 سے 17 سال کی عُمر کے درمیان اپنے والد کے ہمراہ پاکستان آیا تھا۔ اور پشاور، سوات، لاہور اور کراچی گھومنے گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایک دن میں اپنے بچوں کو بھی وہاں لے کر جا سکوں گا۔
شاہ رخ پاکستان کے بارے میں اپنے مشاہدات کا ذکر کرتے ہوۓ۔ pic.twitter.com/mbYOdEU9hL
— چوہدری محبوب اوجلہ (@oldpakistani310) July 6, 2025
انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے ایک چیز جو پاکستان سے سیکھی وہ میں سب کو بتاتا ہوں کہ وہاں پر کسی کے گھر میں اور خاص طور پر پٹھانوں میں کسی چیز کی تعریف کر دو تو آپ کے گھر پہنچنے سے پہلے وہ آپ کے گھر میں بھیج دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مہمان نوازی اور پیار میں نے پاکستان سے سیکھا ہے۔ یہ چیز میں اپنے بچوں کو بھی سکھاتا ہوں اور خود بھی اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ شاہ رخ خان شاہ رخ خان پاکستان