حکومتی ملی بھگت سے چینی کی قیمت آسمان کو چور ہی ہے،حافظ نصر اللہ چنا
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جماعت صوبہ سندھ کے نائب ناظم حافظ نصر اللہ عزیز چنا نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام کی مہنگائی سے کمر توڑ کر رکھ دی ہے چینی مافیا اور حکومت کی ملی بھگت کی وجہ سے چینی کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے پی ٹی آئی کی غلط سیاسی پالیسوں کی وجہ سے حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت ملی ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اجتماع کارکنان سے خطاب اورصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ کی سنت پر عمل کرنا ہی اصل حسینت ہے صرف آپؓ کا ذکر کرنے سے اس کا حق ادا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا اس وقت ملک ظالم حکمران جو امریکی غلامی کا طوق گلے میں پہنے ہوئے ہیں ہمارے سروں پر مسلط ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مقدمے نہ لڑنے کا اعلان کرکے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کا مجرم بنا لیا ہے۔ انہوں نے کہا حضرت عمر ؓ فرمایا کرتے تھے دریا فرات کے کنارے بھوک سے بکری کا بچہ مار جائے تو قیامت میں عمر جواب دہ ہو گا آج جتنے ظلم ستم اور آزمائش سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی گزر رہیں ہیں ان سب کا جواب وقت کے حمکرانوں کو اللہ تعالیٰ کے سامنے دینے ہو گا۔ انہوں نے کہا حضرت امام حسین ؓ کا صرف ذکر سے کام نہیں چلے گا۔ انہوں نے جس مقصد کی کاخاطر قربانی دی اس فکر کو اپنے سینوں میں اُجاگر کرنا ہو گاجب تک وہ فکر ہمارے سینوں میں بیدار نہیں ہو گی ظلم کا نظام کا قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی غلط سیاسی پالیس کے باعث حکمرانوں کو دوتہائی اکثریت مل گئی ہے اور انہوں نے عوام سے ووٹ نہ دینے کا انتقام لینا شروع کردیا ہے حکومت اور چینی مافیا کی ملی بھگت سے چینی کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے عوام دشمن بجٹ کی وجہ سے پوری ملک میں مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے غریب عوام کی مہنگائی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے لیکن حکمران کو اس کی کوئی پروا نہیں سندھ کے اندر ڈاکو راج کا قائم ہوتا جارہا ہے بے امنی اور لوٹ مار بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے کا ہم بھارت سے تو لڑ سکتے ہیں لیکن اپنی عوام کو ڈاکو راج سے نہیں بچا سکتے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس بے امنی اور لوٹ مار کے پیچھے کون لوگ ہیں ۔انہوں نے کہا تبدیلی کا راستہ اور حقوق حاصل کرنے کا راستہ صرف قرآن وسنت کا راستہ ہے اس پر چل کر ہی ہم مسائل سے نجات پا سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، حکومت نے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر عوام کو مہنگائی کا جھٹکا دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق آج یکم نومبر 2025ء سے ہوگیا۔
خزانہ ڈویژن سے جاری ہونے والے باضابطہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی سفارشات کے بعد منظور کیا گیا ہے۔ نئی قیمتیں اگلے پندرہ دن کے لیے نافذ العمل رہیں گی۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 43 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 263 روپے دو پیسے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا تھا۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر کے نئی قیمت 278 روپے 44 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، جب کہ گزشتہ 15 روز کے لیے یہی قیمت 275 روپے 42 پیسے فی لیٹر تھی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عام شہری پہلے ہی اشیائے خوردونوش، بجلی اور گیس کی بلند قیمتوں سے پریشان ہیں۔
ماہرینِ معیشت کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باوجود مقامی سطح پر بار بار اضافہ حکومت کی مالیاتی پالیسیوں اور ٹیکس بوجھ کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ قیمتوں کے تعین کے عمل میں شفافیت لائے اور عوامی مفاد کو مقدم رکھے۔
عوامی حلقوں میں اس فیصلے پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، خاص طور پر ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے سے وابستہ افراد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے کرایوں، مال برداری کے نرخوں اور اجناس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں میں کمی کرے تاکہ عام آدمی کو ریلیف دیا جا سکے۔