یہ بات ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی نہ بنتی ہے اگر کشمیر کا ایشو نہ ہوتا، سعید غنی
اشاعت کی تاریخ: 7th, July 2025 GMT
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ تاریخ میں بہت بڑے بڑے آپ کو واقعات مل جائیں گے لیکن حالیہ دنوں میں تو شاید فلسطین اور کشمیر کے علاوہ اتنے طویل عرصے تک کسی ظلم کا شکار رہنے والے مظلومین کی تعداد کم ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ یہ بات ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی نہ بنتی ہے اگر کشمیر کا ایشو نہ ہوتا، پیپلز پارٹی کے قیام کی بنیاد مسئلہ کشمیر ہے، کشمیر شاید اس ملک کا ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر پاکستانی قوم یکجا ہے، اس پر کسی کو کوئی کسی قسم کا اختلاف نہیں ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی زندگی میں جہاں جہاں ان کو موقع ملا بہت ساری باتیں کہیں لیکن دو باتیں ان کی ہمیشہ ان کے یادگار جملے ہیں ایک تو انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہزار سال تک لڑیں گے اور دوسرا انہوں نے کہا کہ میں انسان ہوں اور انسانوں سے غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن کشمیر کے مسئلے پر میں خواب میں بھی غلطی نہیں کرسکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے تحت آرٹس کونسل آف پاکستان میں منعقدہ شہید برھان مظفر وانی کی نویں برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سعید غنی نے کہا کہ جب سے پاکستان قائم ہوا ہے 78 برس ہونے کو آئے ہیں، یہ ایک بہت بڑا وقت ہوتا ہے اس پورے عرصے میں جتنے مظالم کشمیریوں نے سہے ہیں، اگر ان کا موازنہ کریں تو اسے میں تاریخ میں بہت بڑے بڑے آپ کو واقعات مل جائیں گے لیکن حالیہ دنوں میں تو شاید فلسطین اور کشمیر کے علاوہ اتنے طویل عرصے تک کسی ظلم کا شکار رہنے والے مظلومین کی تعداد کم ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے برس بھی برہان مظفر وانی شہید کی یاد میں یہاں پر ایک ریلی نکالی گئی تھی اس نے شرکت کی تھی اور کل بھی انشا اللہ تعالی جس ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی اس نے تمام جماعتوں کے ساتھ بھرپور شرکت کرے گی، ہم نے اپنے کارکنان سے یہ گزارش بھی کی ہے کہ کل جب ہم اس میں شریک ہوں تو پیپلز پارٹی کے کارکن ہو کر شریک نہ ہوں ان کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک پاکستانی کے طور پر شریک ہوں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔