مری مال روڈ پر خاتون کی پولیس سے بدتمیزی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
مری(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر مری مال روڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مبینہ طور پر نشے میں دھت ایک خاتون کو پولیس سے بدتمیزی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ خاتون شراب پی کر مال روڈ پر آئی ہیں اور ٹریفک پولیس اہلکار انہیں مال روڈ پر گاڑی لے جانے سے منع کر رہا ہے جس پر وہ بدتمیزی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مری مال روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار خاتون کو گاڑی آگے لے جا کر لگانے کا کہہ رہا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ صحافی خرم اقبال نے کہا کہ مری مال روڈ پر خاتون کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے اچھے حُسن سلوک کا مظاہرہ کیا۔
مری مال روڈ پر خاتون کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے اچھے حُسن سلوک کا مظاہرہ کیا۔۔!! pic.
— Khurram Iqbal (@khurram143) July 1, 2025
خواجہ یاسین عثمانی نے لکھا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ نشے میں دھت خاتون کو جانے کیوں دیا گیا۔
مری مال روڈ پر نشے میں دھت خاتون کی پولیس کے ساتھ بدتمیزی۔۔۔۔
سمجھ سے باہر ہے جانے کیوں دیا گیا؟ pic.twitter.com/FQWY8Xglj1
— Khawaja Yaseen Usmani (@YaseenUSM_Offl) July 1, 2025
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ پولیس ایک بااثر خاتون کے سامنے بے بس ہے یہی کوئی غریب ہوتا تو یہ پولیس والے اسے سڑکوں پر گھسیٹتے۔
اتنی پولیس ایک بااثر خاتون کے سامنے بے بس ہے یہی کوئی غریب ہوتا تو یہ پولیس والے اسے کتوں کی طرح پر جاتے سڑکوں پر گھسیٹتے
— پینڈو_جٹ (@ArUj_Ba_Ba47) July 1, 2025
امداد علی سومرو کہتے ہیں کہ اگر خاتون بقول پولیس اہلکار شراب کے نشے میں دھت ہیں تو کم از کم ان کو گاڑی ڈرائیو کرنے سے تو زبردستی روکا جا سکتا تھا۔ پولیس نے خاتون کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی اجازت دے کر خود قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
اگر خاتون بقول پولیس اہلکار شراب کے نشے میں دھت ہیں تو کم از کم ان کو گاڑی ڈرائیو کرنے سے تو زبردستی روکا جا سکتا تھا ۔۔۔۔ پولیس نے خاتون کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی اجازت دے کر خود قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔۔۔ https://t.co/Y9BNhWYUIt
— Imdad Ali Soomro (@imdad_soomro) July 1, 2025
سارہ مغل نے لکھا کہ یہ پولیس کی نااہلی ہے، نشے میں دھت خاتون کو جانے کیوں دیا، ان کا زور صرف کمزوروں پر چلتا ہے۔
یہ پولیس کی نااہلی نشئی خاتون کو جانے کیوں دیا ان کا زور کمزوروں پر چلتا
— سارہ مغل (@sarahMgl2024) July 1, 2025
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں سے محروم ہونے کے بعد اراکین اسمبلی کے حوالے سے بڑا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کو گاڑی ڈرائیو کرنے قانون کی خلاف ورزی مری مال روڈ پر جانے کیوں دیا پولیس اہلکار نشے میں دھت پولیس نے یہ پولیس خاتون کو خاتون کی جا سکتا
پڑھیں:
فیس بک دوستی محبت میں بدل گئی، امریکی خاتون نوجوان سے شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی
فوٹو اسکرین گریبامریکی ریاست شکاگو سے خاتون اپر دیر کے نوجوان سے شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔
امریکی خاتون مینڈی اپر دیر کے نوجوان ساجد خان سے ملنے پاکستان آ گئی۔ ساجد خان اور مینڈی کی دوستی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہوئی تھی۔
پولیس حکام کے مطابق دیر اپر کے نوجوان ساجد زیب خان سے شادی کےلیے امریکی خاتون دیر پہنچ چکی ہے، لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ انہیں پولیس سیکیورٹی کی ضرورت نہیں، وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔
ایس ایچ او عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ تیونس کے سفارتخانہ نے وومن پولیس سے رابطہ کرکے مدد کیلئے لڑکی کی تفصیلات لی ہیں، ٹیونیشیا کی خاتون سفارتکار نے ایس ایچ او وومن کو کال کرکے لڑکی سے تفصیلی بات چیت کی۔
ساجد زیب کے مطابق امریکی لڑکی مینڈی کے ساتھ اس کا 2 سال قبل پہلا رابطہ فیس بک کے ذریعے ہوا اور اس دوران مینڈی نے مجھے پروپوز کیا تو میں نے ہاں کردی اور ہم دونوں نے اپنے اپنے گھر والوں کو اعتماد میں لیا۔
ساجد زیب کے مطابق اتوار کو مینڈی کا اسلام آباد ائیر پورٹ پر گلدستے کے ساتھ استقبال کیا۔ اسلام آباد سے آبائی گاؤں عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ پہنچنے پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
ساجد کے مطابق مینڈی شکاگو کی رہائشی اور ائیرہوسٹس ہے، اسلامی اصولوں اور مقامی رسم و رواج کے مطابق کل نکاح کریں گے۔
مینڈی نے ساجد کے ساتھ اس کے گھر میں بیٹھ کر ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ پہلی بار پاکستان آئی ہے، یہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ پاکستان خوبصورت اور پرامن ملک ہے۔