گلگت بلتستان، پشاور کے لاپتہ سیاحوں کا سراغ لگالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والے پشاور کے سیاحوں کا سراغ لگالیا گیا ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان (جی بی) حکومت کے مطابق سیاحوں کی گاڑی بابو سرٹاپ کے قریب راستے میں خراب ہوگئی تھی۔
ترجمان کے مطابق سیاحوں سے گزشتہ 2 دن سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا، جی بی پولیس اور ریسکیو حکام نے سی سی ٹی وی کی مدد سے سیاحوں کو تلاش کیا ہے۔
اس سے قبل پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی گاڑی اسکردو سے واپسی پر دیامر میں داخل ہوئی، سی سی ٹی وی میں اتوارکو شام 5 بجے گاڑی ایک پیٹرول پمپ پر دیکھی گئی۔
حکام کے مطابق گاڑی میں والدین، بیٹا اور بہو سوار ہیں، ان سے متعلق دریائے سندھ میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے حوالے سے اہم خبر سامنے آ گئی
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ راجہ نظیم الامین کی تقرری فائنل ہو چکی ہے، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہنزہ سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت راجہ نظیم الامین گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ راجہ نظیم الامین کی تقرری فائنل ہو چکی ہے، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے کئی امیدوار میدان میں تھے۔ بلتستان سے تعلق رکھنے والے سابق نگران وزیر وقار عباس منڈوق، سابق نگران وزیر جوہر علی راکی، اسلامی تحریک کے محمد علی قائد، لندن میں مقیم نون لیگی رہنما ڈاکٹر شیر بہادر انجم، بریگیڈئر (ر) بشارت کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے کئی دور اسلام آباد میں ہوئے ہیں۔ ذائع کے مطابق گزشتہ روز تین حکومت اور اپوزیشن میں تین ناموں پر اتفاق سامنے آیا تھا جن میں جوہر علی راکی، راجہ نظیم الامین اور وقار عباس منڈوق شامل تھے۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کے دور میں راجہ نظیم الامین اہم سرکاری امور میں شامل رہے۔ حفیظ الرحمن کے کئی غیر ملکی دوروں میں راجہ نظیم الامین ساتھ دیکھے گئے۔ راجہ نظیم نون لیگ کے قریب سمجھے جاتے ہیں اور سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات ہیں۔