امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان نہیں پہنچا، واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلیجنس حکام اور سینیئر ایرانی حکام کے درمیان ہونیوالی گفتگو کے مطابق امریکی حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام کو صرف کچھ مہینوں تک پیچھے کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان نہیں پہنچا۔ امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" کے مطابق انہوں نے یہ دعویٰ امریکی انٹیلی جنس حکام اور سینیئر ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کو ریکارڈ کرنے کے بعد کیا۔ امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس حکام اور سینیئر ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کے مطابق امریکی حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام کو صرف کچھ مہینوں تک پیچھے کیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس نے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم ایرانی حکام جانتے ہیں کہ جوہری تنصیبات کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی اخبار امریکی حملوں ایرانی حکام کے درمیان
پڑھیں:
ایرانی میزائلوں نے حساس تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، اسرائیلی میڈیا کا اعتراف
چینل 13 نے اتوار کو انکشاف کیا کہ ایران کے میزائلوں نے حالیہ تصادم کے دوران مقبوضہ علاقوں میں واقع تنصیبات اور اڈوں کو نشانہ بنایا، جس سے شدید نقصان ہوا ہے جو اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے میزائلوں نے حساس اڈوں کو نشانہ بنایا اور شدید نقصان پہنچایا جو اب تک ظاہر نہیں کیا گیا۔ اسرائیلی چینل 13 نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے میزائلوں نے اسٹریٹجک تنصیبات اور اڈوں کو درستگی سے نشانہ بنایا، جن میں "وائزمین" انسٹی ٹیوٹ بھی شامل ہے، اور اس نے شدید نقصان پہنچایا ہے جو اب تک ظاہر نہیں کیا گیا۔ چینل 13 نے اتوار کو انکشاف کیا کہ ایران کے میزائلوں نے حالیہ تصادم کے دوران مقبوضہ علاقوں میں واقع تنصیبات اور اڈوں کو نشانہ بنایا، جس سے شدید نقصان ہوا ہے جو اب تک اعلان نہیں کیا گیا۔ چینل نے کہا کہ فوجی اڈوں اور اسٹریٹجک تنصیبات میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ چینل نے مزید کہا کہ ایسا معاملہ پیش آیا جہاں لوگوں کو سمجھ نہیں آیا کہ ایرانی میزائل کے اہداف کتنے درست تھے اور انہوں نے کتنے مقامات پر نقصان پہنچایا۔ چینل نے اشارہ کیا کہ "وائزمین" انسٹی ٹیوٹ میں نقصان اب معلوم ہو چکا ہے، لیکن اب بھی بہت سے مقامات ہیں جن کے بارے میں ہم نے بات نہیں کی جو ایران کے حملوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے بھی اعتراف کیا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی اسرائیلی فوج کی تاریخ میں سب سے پیچیدہ کارروائی ہے اور اپنے بیان میں، جسے انہوں نے "ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی کا خلاصہ" قرار دیا کہا: "ایرانی خطرہ ہمارے ساتھ رہے گا اور ایران کبھی ختم نہیں ہو گا۔"