واشنغن پوسٹ کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچنے کا دعویٰ ،وائٹ ہاؤس نے رپورٹ ،مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار نے امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان نہ پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے۔یہ دعویٰ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کی بنیاد پرکیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس
حکام نے سینئر ایرانی حکام کے درمیان ہوئی گفتگو ریکارڈ کرنے کے بعد یہ بات کہی ہے، جس کے مطابق امریکی حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام کو صرف کچھ مہینوں تک پیچھے کیا ہے۔دوسری طرف ترجمان وائٹ ہاؤس نے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔ مذکورہ خبر پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا کہ نامعلوم ایرانی حکام جانتے ہیں کہ جوہری تنصیبات کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایران نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری ختم کردی
تہرن (ویب ڈیسک) ایران نے بھارتی شہریوں کو دی گئی ویزا فری انٹری کی سہولت واپس لے لی، نئی دلی میں ایرانی سفارتخانہ نے ایڈوائزری جاری کردی ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سفارتخانے نے ایڈوائزری میں کہاہے کہ بھارتی شہریوں کیلئے ایران میں ویزہ فری انٹری کی سہولت 22 نومبر کے بعد دستیاب نہیں ہوگی ۔ ان کیلئے ایران جانے سے پہلے ایڈوانس ویزا لینا لازمی ہوگا۔ ایران نے فضائی راستے سے آنے والے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کا اعلان فروری دوہزار چوبیس میں کیا تھا۔