کراچی: فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق، بچوں سمیت 5 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے محمود آباد میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین اور ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور واقعہ خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ چھٹی کے دن بچے والدہ سے ملنے آتے تھے، گزشتہ شب بھی بچے اپنی والدہ کے پاس تھے، بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس عدالت میں زیر سماعت تھا۔
پولیس حکام کے مطابق فوری طور پر ہلاک و زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں محمد ربانی اور اس کا بیٹا جلال ربانی شامل ہیں۔
زخمیوں میں 9 اور 12 سال کے بچوں سمیت دیگر افراد شامل ہیں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک و زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ ملزمان میں ملک فتح اور اس کے دو بیٹے ملک عاصم اور ملک وقاص شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوٹ ادو: لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
—فائل فوٹوکوٹ ادو کے علاقے چک نمبر 529 ٹی ڈی اے میں لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق 3 ملزمان کی چک نمبر 529 ٹی ڈی اے میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
حکام نے کہا کہ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
سی سی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ 2 ساتھی فرار ہو گئے۔