بھارت میں ریٹائرڈ جج کے گھر چوری، ملزمان 4 منٹ میں زیورات سمیت 5 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے شہر انڈور میں ایک ریٹائرڈ جج کے گھر چوری کی بڑی واردات پیش آئی، جس میں 3 چور صرف 4 منٹ 10 سیکنڈز میں زیورات سمیت 5 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چور رمیش گارگ نامی ریٹائرڈ جج کے گھر رات ساڑھے 3 بجے بنگلے میں داخل ہوئے، دورانِ واردات ریٹائرڈ جج رمیش گارگ اپنے بستر پر سو رہے تھے اور ایک چور ان کے سامنے لوہے کی راڈ لیے کھڑا نگرانی کر رہا تھا جبکہ باقی دو چور الماری سے کیش اور زیورات نکالنے میں مصروف تھے۔
رپورٹ کے مطابق واردات کی فوٹیج کمرے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔ اس وقت گھر کے تمام افراد سو رہے تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوروں کی شناخت نہیں ہوسکی کیونکہ انہوں نے اپنے چہرے سیاح ماسک سے چھپائے ہوئے تھے۔
گھر کا الارم سسٹم جسٹس گارگ کے بیٹے رت وِک کو اٹھانے میں ناکام رہا، جس کی وجہ سے چور بغیر پکڑے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
3 criminals rohbed a retired Justice Ramesh Garg’s residence in Indore in just 4 minutes and 10 seconds and got away with Rs 5 lakh and gold-silver jewellery.
They would have killed Justice Garg's son (in the video) if he had woken up. Fortunately, he kept sleeping despite the… pic.twitter.com/MTg8cJgaPQ
— Incognito (@Incognito_qfs) August 13, 2025
رپورٹ کے مطابق چوروں نے گھر میں داخل ہونے کے لیے کھڑکی کی جالی کاٹی، حالانکہ اس وقت باہر سیکیورٹی گارڈ بھی موجود تھا۔ جبکہ رت وِک کی اہلیہ اور بچے دوسرے کمرے میں سوئے رہے اور چوری سے بالکل بے خبر رہے۔
واردات کے بعد انڈور کے علاقے وجے نگر میں ہلچل مچا گئی، جہاں اہم اور بااثر شخصیات رہائش پذیر ہیں۔
ریٹائرڈ جج کے گھر کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پولیس پر ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔
وجے نگر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ملزمان کی شناخت کی جا سکے۔
Post Views: 7ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ریٹائرڈ جج کے گھر
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں دو پولیس مقابلے، 3 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
کراچی:شہرِ قائد میں گزشتہ رات جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس نے بڑا ایکشن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں دو الگ الگ مبینہ مقابلوں میں 3 زخمی سمیت چار ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پہلے مقابلے میں بوٹ بیسن پولیس نے چائنا پورٹ کے قریب گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو زخمی ہو گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت نور ولی، عبدالرحمان اور سعید اللہ کے نام سے ہوئی۔
زخمی ملزمان کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ سعید اللہ کو تھانے لے جایا گیا۔
پولیس نے ملزمان سے دو 30 بور پستولیں، متعدد موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی۔
دوسرے مقابلے میں بن قاسم پولیس نے مہران ہائی وے پر گشت کے دوران مزاحمت کرنے والے ایک ڈاکو کو گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ملزم کی شناخت ذوالفقار ولد غلام محمد کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال پہنچایا گیا۔
پولیس نے ملزم سے ایک پستول، موبائل فون، نقدی اور واقعہ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی۔