کرپشن اسکینڈل؛ پنجاب بھر کے لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
لاہور:لبرٹی خدمت مرکز لائسنسنگ سینٹر میں کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پنجاب بھر کے لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔اے آئی جی انسپکشن نے تمام اضلاع کے افسران کو مراسلہ جاری کر دیا، تمام لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ ایس پی رینک کے افسران کریں گے۔انسپکشن کے لیے کرپشن کی شکایات، ایجنٹ مافیا، اضافی فیس چارجنگ سمیت 20 نکاتی فارمیٹ مرتب کیا گیا۔ ایجنٹ مافیا، کرپشن اور فیس سے زیادہ رقم وصول کرنے کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انسپکشن میں سائن ٹیسٹ، روڈ ٹیسٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ اور 30 دن کا ویڈیو ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔اسپیشل آڈٹ کے دوران انسپکشن افسران کو ریکارڈر جسٹر اور دیگر شواہد بغور چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل آڈٹ رپورٹ مشاہدات اور تجاویز کے ہمراہ 25 نومبر تک جمع کروائی جائیں.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لائسنسنگ سینٹرز اسپیشل آڈٹ
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔