کرپشن اسکینڈل؛ پنجاب بھر کے لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)لبرٹی خدمت مرکز لائسنسنگ سینٹر میں کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پنجاب بھر کے لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اے آئی جی انسپکشن نے تمام اضلاع کے افسران کو مراسلہ جاری کر دیا، تمام لائسنسنگ سینٹرز کا اسپیشل آڈٹ ایس پی رینک کے افسران کریں گے۔
انسپکشن کے لیے کرپشن کی شکایات، ایجنٹ مافیا، اضافی فیس چارجنگ سمیت 20 نکاتی فارمیٹ مرتب کیا گیا۔ ایجنٹ مافیا، کرپشن اور فیس سے زیادہ رقم وصول کرنے کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انسپکشن میں سائن ٹیسٹ، روڈ ٹیسٹ کی ویڈیو ریکارڈنگ اور 30 دن کا ویڈیو ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔
اسپیشل آڈٹ کے دوران انسپکشن افسران کو ریکارڈر جسٹر اور دیگر شواہد بغور چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل آڈٹ رپورٹ مشاہدات اور تجاویز کے ہمراہ 25 نومبر تک جمع کروائی جائیں، لائسنسنگ سینٹرز کے آڈٹ کا ٹاسک ڈی پی او دفاتر اور پولیس لائنز آڈٹ ٹیم کو ہی دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لائسنسنگ سینٹرز اسپیشل آڈٹ
پڑھیں:
فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
فیفا کی جانب سے امریکی فارورڈ فولارین بالوگن کی ایک میچ کی خودکار معطلی کا اقدام واپس لیے جانے کے فیصلے پر تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر فیفا کی ایتھکس کمیٹی میں باضابطہ شکایت دائر کرنے پر غور کر رہی ہے۔
بالوگن کو بوسنیا ہرزیگووینا کے خلاف میچ میں اسٹریٹ ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا جس کے باعث انہیں بیلجیئم کے خلاف پری کوارٹر فائنل سے باہر ہونا تھا۔
تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد فیفا نے ان کی ایک میچ کی پابندی 12 ماہ کے لیے معطل کر دی جس کے نتیجے میں وہ بیلجیئم کے خلاف میدان میں اترے مگر امریکا کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ناروے فٹبال فیڈریشن کی صدر لیزے کلاوینیس کے مطابق اس معاملے کو فیفا کی جانب سے ٹرمپ کو دیے گئے ’پیس پرائز‘ سے متعلق پہلے سے دائر شکایت کے ساتھ شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔
دوسری جانب بیلجیئم فٹبال فیڈریشن اور یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا نے بھی فیفا کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ فیفا نے بیلجیئم کی وضاحت طلب کرنے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔