حزب اللہ کسی صورت ہتھیار نہ ڈالیگی، ایہاب حمادہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
لبنانی رکن پارلیمنٹ میں مزاحمتی محاذ کے رکن نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمت کو غیر مسلح کرنے پر مبنی حکومت کا فیصلہ آئین کی صریح خلاف ورزی ہے اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ساتھ تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ ایہاب حمادہ نے مزاحمتی محاذ کے تخفیف اسلحہ کو ناقابل قبول قرار دیا۔ عرب چینل الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں ایہاب حمادیہ کا کہنا تھا کہ لبنانی حکومت اس وقت تک آزاد و خودمختار نہیں ہو سکتی کہ جب تک کہ اس کی سرزمین پر غیر ملکی قبضہ و جارحیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان کو غیر مسلح کرنے کی حکومتی کوششیں قومی نقطہ نظر سے ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ "مزاحمت" کی ذمہ داری صرف فوج تک ہی محدود نہیں جبکہ حزب اللہ لبنان، غاصب اسرائیلی رژیم کے ساتھ جنگ کے دوران، اُسے تھکا دینے میں کامیاب رہی ہے۔
لبنانی رکن پارلیمنٹ نے تاکید کی کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت نے نہ صرف آئین کی صریح خلاف ورزی کی ہے بلکہ غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کے حق میں بھی بہت بڑے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ یہ بیان کرتے ہوئے کہ لبنانی فوج کا جنگی نظریہ حزب اللہ لبنان کے نظریئے کے ہی ایک حصے پر مشتمل ہے، ایہاب حمادہ نے مزید کہا کہ ہمارے درمیان کوئی تنازعہ نہیں ہو گا جبکہ حزب اللہ لبنان کو غیر مسلح کرنے کا مسئلہ ایک ساختی مسئلہ ہے کہ جس کے لئے لبنانی عوام کے اتفاق رائے کی ضرورت ہے!
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کو غیر مسلح کرنے حزب اللہ لبنان کہ حزب اللہ
پڑھیں:
حد سے بڑھتے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران ( جسارت نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ تہران کبھی بھی حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ایک بیان میں ایرانی صدر نے سلامتی کونسل میں پابندی ختم کرنے کی قرارداد مسترد ہونے پر ردعمل دیا اور کہا کہ ایران دوبارہ پابندیوں کی صورتحال کا مقابلہ کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے ذریعے راستہ روکا جا سکتا ہے لیکن دماغ اور خیالات راستے کھولتے اور بناتے ہیں، ہمارے پاس حالات بدلنے کی طاقت ہے۔مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ حملہ کرنے والے نہیں جانتے کہ نطنز کو انسانوں نے بنایا اور وہی اسے دوبارہ بنائیں گے، ایران کبھی بھی حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔