قیام پاکستان کے دوران لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرنا پڑا: عبدالخبیر آزاد
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس علماء پاکستان کے زیراہتمام سرینا ہوٹل پشاور میں قومی استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں جشن آزادی اور معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی عظیم فتح پر خوشی اور اپنی بہادر مسلح افواج کی قربانیوں اور شہداء پاکستان کو سلام و خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت خطیب وامام بادشاہی مسجد مولانا سید محمد عبدالخبیرآزاد نے کی جبکہ کانفرنس کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی تھے۔ کانفرنس میں صوبائی وزیر مذہبی امور اوقاف خیبر پختونخواہ پیر عدنان قادری، بشپ آف پشاور بشپ ہمفری سرفراز پیٹر دیگر تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام و مشائخ عظام اور مذاہب عالم کے راہنماؤں نے شرکت و خطاب کیا۔ سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمیٰ ہے، آج ہم سب کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں کہ اللہ تعالیٰ نے مملکت خداداد جیسی نعمت عطاء کی، وطن عزیز پاکستان کے حصول کیلئے لاکھوں انسانوں نے اپنی جان و مال اور اولاد کی قربانیاں پیش کیں اور وطن عزیز پاکستان معرض وجود میں آیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی