کراچی:

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔ سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز، جناب صالح الجاسر تقریب کے اعزازی مہمان تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر  چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے اعزازی مہمان اور مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔

اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی نے پاکستان کے بحری شعبے کی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ قومی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے بلیو اکانومی کی اہمیت کے حوالے سے عوام میں آگہی کے فروغ اور ملکی بحری وسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اس میری ٹائم ایکسپو کے انعقاد پر پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ مہمانِ خصوصی نے باضابطہ طور پر ایکسپو کے افتتاح کا اعلان کیا، یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی اور بعدازاں ایکسپو کے مختلف اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔

یہ چار روزہ ایونٹ پاک بحریہ کی جانب سے وزارتِ بحری امور کی سرپرستی میں منعقد کیا جا رہا ہے، جو 6 نومبر 25 تک جاری رہے گا۔ 44 ممالک کے وفود اور 178 بین الاقوامی و ملکی نمائش کنندگان کی شرکت پاکستان کے بحری شعبے میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی کی عکاس ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس قومی و بین الاقوامی سطح پر بحری شعور بڑھانے اور پاکستان کی بلیو اکانومی کی بے مثال صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ایک نمایاں کوشش ہے۔

تقریب میں سول و عسکری قیادت، بین الاقوامی وفود، صنعت اور کاروباری حلقوں کے معزز نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میری ٹائم ایکسپو

پڑھیں:

 پائیمک کا دوسرا ایڈیشن 3 سے 6 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا، وائس ایڈمرل محمد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-06-16

 

کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایگزیبیشن اینڈ کانفرنس 2025 کی تقریب کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر کراچی، وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے میڈیا کو آئندہ ایونٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوںنے بتایا کہ پائیمک کا دوسرا ایڈیشن 3 سے 6 نومبر 25 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا۔ پائیمک پاکستان کے بلیو اکانومی روڈ میپ کو آگے بڑھانے میں اہمیت رکھتا ہے۔اس ایونٹ میں دنیا کے تقریبا ہر خطے سے نمائندگی دیکھنے کو ملے گی۔ نمائش میں 28 بین الاقوامی فرموں اور 150 مقامی تنظیموں سمیت دنیا بھر سے 178 نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔ یورپ، ایشیا، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ اور مشرق بعید کے 133 بین الاقوامی وفود بشمول برطانیہ، اٹلی، ایران، ترکی، کے ایس اے، آسٹریلیا، مصر اور چین جیسے 45 ممالک کے نمائندے بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ مقامی نمائش کنندگان کے علاوہ پائیمک میں سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کے پویلین بھی ہوں گے جو ملک کے بحری شعبے میں ممکنہ اور سرمایہ کاری کے مواقع کو ظاہر کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ پائیمک وسیع سمندری نمائش، بزنس ٹو بزنس اور بزنس ٹو گورنمنٹ میٹنگز، مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط اور میڈیا سے بات چیت کا احاطہ کرے گا۔ غیر ملکی مندوبین، اعلی سرکاری حکام، اور میری ٹائم اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اعلی سطحی مصروفیات کا انعقادہوگاجن کا مقصد بندرگاہوں، جہاز رانی، ماہی پروری اور ساحلی ترقی سمیت اہم بحری شعبوں میں تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔ نمائش کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز (NIMA) کے زیر اہتمام انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس (IMC)، ایک دو روزہ ایونٹ 4 سے 5 نومبر 25 تک منعقد کیا جائے گا۔ کانفرنس، کا موضوع “پائیدار ترقی کے لیے بلیو اکانومی پوٹینشل” ہوگا،چار سیشنز میں ممتاز قومی اور بین الاقوامی اسکالرز اور پیشہ ور افراد کے پیش کردہ 14 مقالے پیش کیے جائیں گے۔

کامرس رپورٹر

متعلقہ مضامین

  •  پائیمک کا دوسرا ایڈیشن 3 سے 6 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا، وائس ایڈمرل محمد
  • بین الاقوامی میری ٹائم ایکسپو کے موقع پر سخت سیکورٹی انتظامات
  • کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز
  • کراچی: وفاقی وزیر احسن اقبال نیول چیف و دیگر معززین کیساتھ انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس 2025ء کے اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں
  • کراچی میں میری ٹائم ایکسپو2025کا افتتاح:سول و عسکری قیادت، بین الاقوامی وفود کی شرکت
  • پاکستان بحری شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، احسن اقبال
  • بلیو اکانومی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا آغاز، 44 ممالک شریک
  • پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کا آغاز، 44 ممالک کے وفود اور 178 اداروں کی شرکت
  • میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس نہایت اہمیت کی حامل ہے: وائس ایڈمرل فیصل عباسی