اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ حکومت نے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے  عرس مبارک پر صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیاہے ۔سیکریٹری کلچر سندھ محمد خان نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  282 واں تین روزہ بھٹائی عرس مبارک ہفتہ سے شروع ہوگا،عرس کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں کافی انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔

 سیکریٹری کلچر سندھ  نے کہا کہ ہفتہ کے روز شروع ہونےوالے بھٹائی عرس کا افتتاح کرنے کے لیئے وزیر ثقافت نے گورنرسندھ کودعوت دیدی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھٹائی عرس پہ تمام محکمہ پہ ہائی الرٹ ہیں جبکہ  تین روزہ عرس پہ اسلحہ کی نمائش پر ایس کمشنر حیدرآباد نے پابندی عائد کردی ہے۔سندھ حکومت باقاعدہ   نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ 

ڈاکٹر فریال لغاری کی اووازہ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی، مختلف مسائل کو اُجاگر کیا 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

اورکزئی: شیخان ڈگری کالج کی عمارت مکمل ہونے کے باوجود تدریسی عمل شروع نہ ہوسکا، طلبہ پریشان

قبائلی ضلع اورکزئی کے علاقے شیخان میں قائم ڈگری کالج کا تعمیراتی کام 2022 میں مکمل ہونے کے باوجود تاحال تعلیمی سرگرمیاں شروع نہیں ہو سکیں۔ کالج میں تدریسی عملہ تعینات نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے سینکڑوں طلبا و طالبات شدید تعلیمی مسائل کا شکار ہیں۔

میٹرک کے بعد نوجوانوں کو مجبوراً کوہاٹ، پشاور یا دیگر دور دراز اضلاع کا رخ کرنا پڑتا ہے، جو ان کے والدین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی اور سفری مشکلات بھی پیدا کرتا ہے۔

اہلِ علاقہ نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر تدریسی عملے کی تعیناتی اور کالج کو فعال بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ طلبہ اپنے ہی علاقے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں۔ مزید جانیے ملک عامر اورکزئی کی اس رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اورکزئی تعلیمی سرگرمیاں ڈگری کالج شیخان عمارت مکمل قبائلی ضلع وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کا عرس، 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
  •  سموگ کیخلاف بھٹوں، صنعتوں اور گاڑیوں پر کریک ڈاؤن شروع
  • کوئٹہ، زائرین کا 7 اگست کو تفتان بارڈر کیطرف نکلنے کا اعلان
  • 4 روزہ تعطیلات، بڑی خوشخبری آگئی
  • ایشیا کپ کے لیے بنگلادیش نے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کردیا
  • 14 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
  • سندھ حکومت نے نئی نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی
  • عام تعطیل کا اعلان، اہم ادارے بند ہونگے
  • اورکزئی: شیخان ڈگری کالج کی عمارت مکمل ہونے کے باوجود تدریسی عمل شروع نہ ہوسکا، طلبہ پریشان