City 42:
2025-11-05@12:56:00 GMT

پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی ختم

اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT

ویب ڈیسک : ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے شہریوں کے لیے پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کا نیا آن لائن نظام متعارف کرا دیا۔

 نئے نظام کے تحت اب شہری ایک منٹ میں فیس جمع کرا سکیں گے اور نیشنل بینک آف پاکستان کی طویل قطاروں میں کھڑا ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ اب درخواست گزار "Passport Fee Asaan” موبائل ایپ یا Paymaster.

com.pk ویب پورٹل کے ذریعے کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی پاسپورٹ فیس ادا کر سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی

 اس اقدام کا مقصد عوام کے لیے پاسپورٹ کے اجرا کے عمل کو آسان اور مؤثر بنانا ہے۔

ترجمان کے مطابق ادائیگی کے لیے صارف کو پہلے "Payment Slip ID (PSID)” جنریٹ کرنا ہوگا، جو Passport Fee Asaan ایپ (اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں پر دستیاب) یا Paymaster ویب سائٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ فیس کی ادائیگی انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم، ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے بھی ممکن ہے، جس میں صارف کو 1Bill آپشن منتخب کرکے PSID نمبر سے پہلے 999999 درج کرنا ہوگا۔

پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا 

 آن لائن ادائیگی مکمل ہونے کے بعد، درخواست گزار اپنے قریبی پاسپورٹ آفس جا کر درخواست کا بقیہ عمل مکمل کر سکتے ہیں، بغیر بینک کی قطار میں انتظار کیے۔

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کتاب ہدایت

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
مگر وہ نمازی o جو اپنی نماز پر ہمیشگی کرنے والے ہیں o اور جن کے مالوں میں مقررہ حصہ ہے o مانگنے والوں کا بھی اور سوال سے بچنے والوں کا بھی o اور جو انصاف کے دن پر یقین رکھتے ہیں o اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں o بیشک ان کے رب کا عذاب  بے خوف ہونے کی چیز نہیں o 
سورۃ المعارج (آیت: 22 تا 28 ) 

متعلقہ مضامین

  • کسی کو 27ویں آئینی ترمیم پر حیرانی اور پریشانی نہیں ہونی چاہیے، ایم کیو ایم پاکستان
  • محسن نقوی کا نادرا، پاسپورٹ آفس کا دورہ، شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت
  • حکومت سے درخواست ، اس بار ترمیم کو پہلے سینیٹ میں لایا جائے،اسحاق ڈار
  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر
  • کتاب ہدایت
  • ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لئے 15نومبر تک توسیع
  • کراچی، معافی مانگنے پر پہلے ای چالان پر چھوٹ، 14 دن میں ادائیگی پر جرمانہ آدھا کرنے کا فیصلہ
  • کراچی : معافی مانگنے پر پہلے ای چالان پر چھوٹ، 14دن میں ادائیگی پر جرمانہ آدھا کرنے کا فیصلہ
  • پاک افغان مذاکرات پر بھارت کی پریشانی بڑھنے لگی ہے: وزیر دفاع