data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

سعودی عرب کی ایف-35 جنگی طیاروں کی خریداری کی درخواست پینٹاگون کے ایک اہم مرحلے سے کامیابی کے ساتھ گزر گئی ہے اور اب یہ معاملہ مزید منظوری کے مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے امریکہ سے 48 جدید ایف-35 طیارے خریدنے کی درخواست دی ہے، جو اربوں ڈالر مالیت کے ممکنہ دفاعی معاہدے میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

یہ سودہ مشرق وسطیٰ میں فوجی طاقت کے توازن پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے اور اسرائیل کی روایتی فوجی برتری کے حوالے سے واشنگٹن کے مؤقف کو چیلنج کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے رواں سال کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہ راست ان طیاروں کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔ یہ جدید جنگی طیارے امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن تیار کرتی ہے۔

پینٹاگون اس وقت اس مجوزہ فروخت پر غور کر رہا ہے اور ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس سے پہلے معاہدے کی منظوری کے لیے مزید مراحل طے کرنا ہوں گے جن میں کابینہ کی منظوری، صدر کی حتمی اجازت اور کانگریس کو باضابطہ اطلاع دینا شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق پینٹاگون کئی ماہ سے اس منصوبے پر کام کر رہا ہے، اور معاملہ اب دفاعی سیکریٹری کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔

ابھی تک اس سودے کی مالیت اور تفصیلات عوام کے سامنے نہیں لائی گئیں۔

لاک ہیڈ مارٹن کے ترجمان کے مطابق، بین الحکومتی فوجی سودے حکومتوں کے درمیان طے پاتے ہیں، اس لیے اس بارے میں واشنگٹن ہی بہتر طور پر وضاحت کر سکتا ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی درخواست کے مطابق

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن