علیمہ خان کی مشکلات میں اضافہ! شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، ایک اور وارنٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے چھٹی مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے کیس کی سماعت کی۔ آج سماعت کے موقع پر دیگر 10 ملزمان اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
راولپنڈی: تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں اہم پیشرفت؛ علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا
راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ عدالتی حکم پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔
عدالتی ذرائع نے کہا کہ چئیرمین نادرا کی طرف سے مفصل رپورٹ کل 30 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوگی۔
شناختی کارڈ اور پاسپورٹ عدالت نے بلاک کرنے کا حکم دیا تھا، گورنر اسٹیٹ بینک کی طرف سے بینک اکاوٴنٹس منجمند کرنے کی رپورٹ بھی کل پیش ہوگی۔
کل 30 اکتوبر گواہان کے بیان ریکارڈ ہونگے5 گواہان کی طلبی کی گئی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کرینگے۔
علیمہ خان کو بھی کل گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم ہے،ان کے چھ مرتبہ وارنٹ جاری ہوئے۔