متنازع ٹویٹ کیس؛ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف فرد جرم عائد کر دی۔
جج محمد افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی، ایمان مزاری اور ہادی علی کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا گیا۔
عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے تمام گواہان کو طلب کر لیا جبکہ ہادی علی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔
ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ میں مچلکے نہیں بھروں گا آپ نے سال جیل میں رکھنا ہے تو رکھیں، آپ نے کل غیر قانونی کام کیا ہے آپ جج بننے کے اہل نہیں ہیں۔ ایمان مزاری نے کہا کہ آپ ہمیں گرفتار کروانا چاہتے ہیں، میری بھی ضمانت کینسل کروا دیں۔
جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ میرا اصول ہے کہ میں آپ کو عزت دوں گا تو مجھے عزت ملے گی۔
وکیل صفائی قیصر امام نے کہا کہ سر انہوں نے دیگر کیسز میں بھی پیش ہونا ہوتا ہے، کبھی ہائیکورٹ تو کبھی راولپنڈی۔ جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ میں نے اس وجہ سے انکے کہنے پر تین دفعہ سماعت ملتوی کی۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ
پڑھیں:
متنازع ٹوئٹ کیس: ہادی چٹھہ کو کمرہ عدالت کے باہر گرفتار کرلیا گیا
ہادی چھٹہ اور ایمان مزاری(فائل فوٹو)۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
عدالت نے ہادی چٹھہ کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرنے کا حکم دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے کہا کہ میرے خیال میں ہادی علی چٹھہ نے مچلکے جمع نہیں کروائے۔
انھوں نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر کے کل پیش کریں، ہادی علی چٹھہ کچھ دیر بعد کمرہ عدالت پہنچے۔
اس موقع پر جج افضل مجوکہ کا پیغام تھا کہ آرڈر کا اعلان ہوگیا ہے، اب آپ کل ہی آئیں۔