اسرائیلی ڈرون حملے میں حزب اللہ کے لاجسٹک یونٹ کے سربراہ شہید
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بیروت: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں حزب اللہ کے لاجسٹک یونٹ کے سربراہ عباس حسن کرکی کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ شہید ہوگئے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا کہ کارروائی لبنان کے علاقے نباتیہ کے قریب تول نامی قصبے میں کی گئی، جہاں ایک گاڑی کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا گیا، حملہ اُس وقت کیا گیا جب حزب اللہ کمانڈر عباس حسن کرکی اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق ڈرون حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ حزب اللہ کے رہنما موقع پر ہی شہید ہوگئے، عباس حسن کرکی حزب اللہ کے جنوبی محاذ کے لاجسٹک یونٹ کے سربراہ تھے اور انہوں نے حالیہ برسوں میں کئی اہم کارروائیوں میں حصہ لیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ عباس حسن کرکی اسلحے کی ترسیل، ذخیرہ اور نقل و حمل کے ذمہ دار تھے جو کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان غیر رسمی سرحدی معاہدے کی خلاف ورزی تھی۔
دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے تاحال اس واقعے کی باضابطہ تصدیق یا ردِعمل سامنے نہیں آیا، تاہم لبنانی ذرائع کے مطابق حملے کے مقام پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
خیال رہےکہ حماس کی جانب سے تو جنگ بندی کی مکمل پاسداری کی جارہی ہے لیکن اسرائیل نے اپنی دوغلی پالیسی اپناتے ہوئے 22 سال سے قید فلسطین کے معروف سیاسی رہنما مروان البرغوثی کو رہا کرنے سے انکاری ظاہر کی ہے اور اسرائیل کے متعدد وزیر اپنی انتہا پسندانہ سوچ کے سبب صبح و شام فلسطینی عوام کو دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عباس حسن کرکی حزب اللہ کے ڈرون حملے
پڑھیں:
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
انور عباس: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مذاکرات، تحمل اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں جون 2026 میں اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق عباس عراقچی نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور ایرانی ماہی گیروں اور عملے کی محفوظ واپسی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے اور باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے کے ساتھ خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی