سلیکشن نہ ہونے پر کرکٹرز کا ہیڈ کوچ پر وحشیانہ تشدد، سر پر 20 ٹانکے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت کی ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ، سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران ایک تشویشناک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں انڈر 19 کے ہیڈ کوچ ایس وینکٹارمن پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق، ایس وینکٹارمن کو ٹورنامنٹ کے لیے منتخب نہ کرنے پر تین مقامی کرکٹرز نے ان پر حملہ کیا۔ واقعہ 8 دسمبر کی صبح ہوا، جس میں کوچ کے سر میں چوٹ اور کندھے میں فریکچر ہوا، اور ان کے سر پر 20 ٹانکے لگائے گئے۔
ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مبینہ طور پر ملزم کرکٹرز فرار ہیں۔ وینکٹارمن نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا کہ کرکٹ ایسوسی ایشن آف پانڈیچیری کے سیکرٹری جی چندرن نے انہیں حملے کے لیے اکسا یا۔
ہیڈ کوچ کے مطابق تینوں کرکٹرز نے انہیں گالیاں دی اور جان سے مارنے کی نیت سے حملہ کیا، جس میں ارونددراج نے انہیں پکڑا اور کارتیکیان نے سنتوش کمارن کا بیٹ استعمال کیا۔
دوسری جانب فورم کے صدر سینتھل کمارن نے سیکرٹری جی چندرن پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا کہ وینکٹارمن اکثر مقامی کرکٹرز کے ساتھ بدتمیزی اور فحش زبان استعمال کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، اور چندرن کے خلاف ان کی ناراضگی کے چرچے کافی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئی پی ایل نے بین اسٹوکس سمیت تین انگلش کرکٹرز کو اگلے آکشن سے باہر کردیا
بھارت کی آئی پی ایل لیگ نے بین اسٹوکس سمیت تین انگلینڈ کے کرکٹرز کے لیے آئندہ سیزن کے دروازے بند کر دیے ہیں۔ ضابطوں کے مطابق یہ تینوں کھلاڑی اگلے سال ہونے والے منی آکشن میں شرکت کے اہل نہیں ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس نے اس سال میگا آکشن کے لیے خود کو رجسٹر نہیں کروایا تھا، جس کے باعث وہ 2025 کے منی آکشن میں بھی شامل نہیں ہو سکیں گے۔
انگلش بیٹر ہیری بروک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر آخری لمحات میں اپنا نام واپس لے لیا تھا، لہٰذا وہ بھی آئندہ آکشن کے لیے اہلیت کھو بیٹھے ہیں۔
اسی طرح جیسن روئے نے 2025 کے لیے رجسٹریشن نہیں کروائی، جبکہ وہ 2024 میں بھی آکشن سے باہر رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ بھی حصہ نہیں لے پائیں گے۔
یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی اور انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی آئی پی ایل کے مقابلے میں پی ایس ایل کو ترجیح دے چکے ہیں، جبکہ آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔