بھارت کی ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ سید مشتاق علی ٹرافی میں ہیڈ کوچ کی جانب سے نظر انداز کرنے پر کرکٹرز نے انڈر 19 کے ہیڈ کوچ پر مبینہ طور پر تشدد کیا ۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن آف پانڈیچیری (CAP) کے انڈر 19 ہیڈ کوچ ایس وینکٹارمن پر سید مشتاق علی ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے منتخب نہ کرنے پر مبینہ طور پر تین مقامی کرکٹرز نے ‘جان سے مارنے کی نیت سے’ حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ واقعہ 8 دسمبر کی صبح پیش آیا، مبینہ طور پر کوچ کے سر میں چوٹ آئی ہے اور کندھے میں فریکچر ہوا، ان کے سر پر 20 ٹانکے لگے۔

واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ملزم کرکٹرز مبینہ طور پر مفرور ہیں۔

پولیس کے مطابق اپنی شکایت میں وینکٹارمن نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی دسن پانڈیچیری کرکٹرز فورم کے سیکرٹری جی چندرن نے تینوں کرکٹرز کو ان پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا 8 دسمبر کو صبح 11 بجے کے قریب میں سی اے پی کمپلیکس کے انڈور نیٹ میں تھا، پانڈیچیری کے سینئر کرکٹرز کارتیکیان، اروند دراج اور سنتوش کمارن آئے اور مجھے گالیاں دینا شروع کر دیں، کہا کہ میں ان کو سید علی مشتاق ٹرافی میں سلیکٹ نہ کرنے کی وجہ ہوں۔

ہیڈ کوچ کے مطابق ارونددراج نے مجھے پکڑ لیا، کارتیکیان نے سنتوش کمارن کا بیٹ لیا اور مجھے مارنے کے ارادے سے مجھ پر حملہ کیا، انہوں نے مجھے مارا۔

دوسری جانب فورم کے صدر سینتھل کمارن نے سیکرٹری جی چندرن پر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔

کمارن نے کہا کہ وینکٹارمن کے پاس اپنے خلاف کئی مقدمات کی دستاویزی تاریخ ہے، وہ اکثر مقامی کرکٹرز کے ساتھ بدتمیزی اور فحش زبان استعمال کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، چندرن کے خلاف ان کی ناراضگی کے بھی کافی چرچے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے مطابق ہیڈ کوچ

پڑھیں:

بی پی ایل کیلئے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اب تک کی این او سی فہرست اپ ڈیٹ کر دی ہے۔

بی پی ایل کے لیے قومی کرکٹرز کو 23 جنوری 2026 تک این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

محمد نواز، حسین طلعت، احسان اللّٰہ، حیدر علی، ابرار احمد، خواجہ نافع، سلمان ارشاد، فہیم اشرف اور صاحبزادہ فرحان کو این او سی جاری کیا گیا ہے۔

بنگلادیش پریمیئر لیگ 26 دسمبر سے 24 جنوری تک کھیلی جانی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹیم سے نکالنے پر کھلاڑیوں کا ہیڈ کوچ پر حملہ، 20 ٹانکے لگانے پڑے
  • اسرائیل رواں سال دنیا بھر میں قتل ہونے والے نصف صحافیوں کے قتل کا ذمہ دار
  • سلیکشن نہ ہونے پر کرکٹرز کا ہیڈ کوچ پر وحشیانہ تشدد، سر پر 20 ٹانکے آگئے
  • بی پی ایل کیلئے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری
  • طالبان کا صحافیوں پر وحشیانہ تشدد، عالمی اداروں کا سخت ردعمل سامنے آگیا
  • جیکب آباد،سیپکو کی موسم سرما میں بھی بلاجواز غیراعلانیہ و بدترین لوڈشیڈنگ جاری
  • بھارتی فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ 30 کروڑ روپے کے مبینہ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار
  • نائجیریا، ملک کے بدترین اغوا کیس میں بڑی کامیابی، 100 بچے رہا
  • آئی پی ایل نے بین اسٹوکس سمیت تین انگلش کرکٹرز کو اگلے آکشن سے باہر کردیا