ABUJA, NIGERIA:

نائجیریا کی حکومت نے ایک ماہ قبل نائجر اسٹیٹ سے اغوا کیے گئے 100 اسکول بچوں کی بحفاظت بازیابی یقینی بنا لی ہے، مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پیش رفت گزشتہ روز سامنے آئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ملک کی حالیہ تاریخ کے بدترین اجتماعی اغواؤں میں شمار ہوتا ہے۔ 21 نومبر کو مسلح افراد نے سینٹ میری کیتھولک بورڈنگ اسکول، پاپیری پر دھاوا بول کر 303 بچوں اور 12 اسٹاف کو اغوا کر لیا تھا۔

فائرنگ اور بھگدڑ کے دوران 50 بچے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم باقی بچوں اور عملے کے بارے میں کئی ہفتوں تک کوئی اطلاع نہیں ملی تھی۔

مقامی نشریاتی ادارے نے بچوں کی رہائی کی تصدیق تو کی مگر اس کی تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کیں۔

نائجر اسٹیٹ حکام اور کرسچین ایسوسی ایشن آف نائجیریا  نے کہا ہے کہ انہیں وفاقی حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔

کرسچین تنظیم کے ترجمان ڈینیئل اٹوری کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی تک حکومت کی جانب سے باضابطہ اطلاع نہیں ملی، مگر امید ہے خبر درست ہو۔ ہم باقی بچوں کی جلد بازیابی کے منتظر ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کی گرفتاری کیلیے پولیس کا گھر پر چھاپہ

پنجاب کے دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فرخ جاوید مون کی گرفتاری کیلیے پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا تاہم کامیابی نہیں مل سکی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ایم پی اے فرخ جاوید مون کے گھر گارڈن ٹاؤن میں پولیس نے چھاپہ مارا تاہم ایم پی اے کے گھر پر عدم موجودگی کی وجہ سے پولیس کو کامیابی نہیں مل سکی۔

پولیس کے چھاپے پر فرخ جاوید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی الزام کے میرے گھر پر چھاپہ مارنا فسطائیت کی انتہا ہے، ہم نہ کل جھکے تھے اور نہ آج جھکیں گے۔

فرخ جاوید مون نے کہا کہ کل بھی بانی پی ٹی کیساتھ اور آج بھی ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • شکر کریں فوج پریس کانفرنس کر کے جواب دے رہی ہے، ورنہ مائیں بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں: مصطفیٰ کمال
  • شکر کریں فوج پریس کانفرنس کر کے جواب دے رہی ہے، ورنہ مائیں بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہوتیں، مصطفیٰ کمال
  • شکر کریں فوج پریس کانفرنس کرکے جواب دے رہی ہے، ورنہ مائیں بچوں کو ڈھونڈتی رہی ہیں، مصطفیٰ کمال
  • ایبٹ آباد: 67 تولہ سونا اپنی دوست کے پاس امانتاً رکھوانے والی میڈیکل افسر مبینہ طور پر اغوا
  • حب،مقامی حکومت کی جانب سے شہربھر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے
  • چائلڈ لیبر جبری مشقت کا بڑھتا دائرہ اور سماجی بے حسی
  • پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کی گرفتاری کیلیے پولیس کا گھر پر چھاپہ
  • لاہور میں سی سی ڈی کی کارروائی، اغوا ہونے والا 3 سالہ بچہ چند گھنٹوں میں بازیاب
  • فیصل آباد: حکومت کی سخت پابندی نے ہیلمٹ فروشوں کی چاندی کردی